30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علمو امتی یموتون و علموا مافی الارحام حال حمل المرأۃ وقبلہ [1]۔ |
ان کے جاننے والے پائے ایك جماعت کو ہم نے دیکھا کہ ان کو معلوم تھا کب مریں گے اور انہوں نے عورت کے حمل کے زمانے میں بلکہ حمل سے بھی پہلے جان لیا کہ پیٹ میں کیا ہے۔ |
(۱۱۰)شیخ محقق قدس سرہ،لمعات شرح مشکوۃ میں اسی حدیث کے ماتحت فرماتے ہیں:
|
المراد لا تعلم بدون تعلیم اﷲ تعالٰی منہ [2]۔ |
مراد یہ ہے کہ قیامت وغیرہ غیب بے خدا کے بتائے معلوم نہیں ہوتے۔ |
(۱۱۱)علامہ ہیجوری شرح بُردہ شریف میں فرماتے ہیں:
|
لم یخرج صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من الدنیا الابعد ان اعلمہ اﷲ تعالٰی بھذہٰ الامور ای الخمسہ [3]۔ |
نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دنیا سے تشریف نہ لے گئے مگر بعد اس کے کہ اﷲ تعالٰی نے حضور کو ان پانچ غیبوں کا علم دے دیا۔ |
(۱۱۲)علامہ شنوانی نے جمع النہایۃ میں اسے بطور حدیث بیان کیا کہ:
|
قدورد ان اﷲ تعالٰی لم یخرج النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حتی اطلعہ علٰی کل شیئ[4]۔ |
بے شك وارد ہوا کہ اﷲ تعالٰی نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو دنیا سے نہ لے گیا جب تك کہ حضور کو تمام اشیاء کا علم عطا نہ فرمایا۔ |
(۱۱۳)حافظ الحدیث سیدی احمد مالکی غوث الزمان سید شریف عبدالعزیز مسعود حسنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
ھو صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا یخفی علیہ شیئ من الخمس المذکورۃ فی الایۃ لشریفۃ وکیف یخفی علیہ ذٰلك والاقطاب السبعۃ من امتہ |
یعنی قیامت کب آئے گی،مینہ کب اور کہاں اور کتنا برسے گا، مادہ کے پیٹ میں کیا ہے،کل کیا ہوگا،فلاں کہاں مرے گا،یہ پانچوں غیب جو آیہ کریمہ میں مذکور ہیں ان میں سے کوئی چیز رسول اﷲ صلی اﷲ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع