دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اطلعہ علٰی غیبہ حتی لا تنبت شجرۃ ولا تخضرورقۃ الابنظرہ[1]۔

اﷲ تعالٰی اسے اپنے غیب پر مطلع کرتا ہے یہاں تك کہ کوئی پیڑ نہیں اُگتا اور کوئی پتہ نہیں ہریاتا مگر اس کی نظر کے سامنے۔

(۹۳)عارف باﷲ حضرت سیدی رسلان دمشقی رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

العارف من جعل اﷲ تعالٰی فی قلبہ لوحًا منقوشًا باسرار الموجودات و بامدادہ بانوار حق الیقین یدرك حقائق تلك السطور علی اختلاف اطوار ھا و یدرك اسرار الافعال فلا تتحرك حرکۃ ظاھرۃً ولا باطنۃ فی الملك والملکوت الا ویکشف اﷲ تعالٰی عن بصیرۃ ایمانہ و عین عیانہ فیشھدھا علمًا وکشفًا[2]۔

عارف وہ ہے جس کے دل میں اﷲ تعالٰی نے ایك لوح رکھی ہے کہ جملہ اسرار موجودات اس میں منقوش ہیں اور حق الیقین کے نوروں سے اسے مدد دی کہ وہ ان لکھی ہوئی چیزوں کی حقیقتیں خوب جانتا ہے باآنکہ انکے طور کس قدر مختلف ہیں اور افعال کے راز جانتا ہے تو ظاہری یا باطنی کوئی جنبش ملك یا ملکوت میں واقع نہیں ہوتی،مگر یہ کہ اﷲ تعالٰی اس کے ایمان کی نگاہ اور اس کے معاینہ کی آنکھ کھول دیتا ہے تو عارف اسے دیکھتا ہے اور اپنے علم وکشف سے جانتا ہے۔

(۹۴)(مذکور ہ بالا)یہ دونوں کلام کریم سیّدی امام عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی نے طبقاتِ کبٰری میں نقل کیے۔

(۹۵)سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے امام حضرت عزیزان رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرمایا کرتے:

زمین در نظر ایں طائفہ چو سفرہ ایست [3]۔

اس گروہ کی نظر میں زمین دستر خوان کی طرح ہے۔(ت)

(۹۶)حضرت خواجہ بہاؤ الحق والدین نقشبندی رضی اﷲ تعالٰی عنہ یہ کلامِ پاك نقل کرکے فرماتے:

ومامی گوئیم چوں روئے ناخنے ست ہیچ چیز از نظر ایشاں غائب نیست[4]۔

ہم کہتے ہیں کہ ناخن کی سطح کی طرح ہے،کوئی چیز ان کی نظر سے غائب نہیں۔

 


 

 



[1] قول سیّداحمد رفاعی

[2] الطبقات الکبرٰی ترجمہ ۲۷۴ رسلان الدمشقی دارالفکر بیروت ص ۲۱۴

[3] نفحات الانس ترجمہ خواجہ بہاءُ الحق والدّین النقشبندی انتشارات کتاب فروشی ص ۳۸۷

[4] نفحات الانس ترجمہ خواجہ بہاءُ الحق والدّین النقشبندی انتشارات کتا ب فروشی ص ۸۸۔۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن