30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
المحفوظ [1]۔ |
میں ہے۔ |
(۸۷)اور فرماتے ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ:
|
لولالجام الشریعۃ علٰی لسانی لا خبرتکم بما تاکلون و ماتدخرون فی بیوتکم انتم بین یدی کا لقواریر یرٰی مافی بواطنکم وظواھر کم [2]۔ |
اگر میری زبان پر شریعت کی روك نہ ہوتی تو میں تمہیں خبر دیتا جو کچھ تم کھاتے اور جو کچھ اپنے گھروں میں اندوختہ کرکے رکھتے ہو تم میرے سامنے شیشہ کی مانند ہو،میں تمہارا ظاہر و باطن سب دیکھ رہا ہوں۔ |
(۸۸)اور فرماتے ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ:
|
قلبی مطلع علٰی اسرارالخلیفۃ ناظرا لی وجوہ القلوب قد صفاہ الحق عن دنس رویۃسواہ حتّی صارلوحًا ینقل الیہ مافی اللوح المحفوظ وسلم علیہ ازمۃ امور اھل زمانہ وصرفہ فی عطائھم ومنعھم[3]۔ |
میرا دل اسرارِ مخلوقات پر مطلع ہے سب دلوں کو دیکھ رہا ہے اﷲ تعالٰی نے اسے روایت ماسوا کے میل سے صاف کردیا کہ ایك لوح ہوگیا جس کی طرف وہ منتقل ہوتا ہے،جو لوحِ محفوظ میں لکھا ہے۔(اﷲ تعالٰی نے)تمام اہل زمانہ کے کاموں کی باگیں اسے سپرد فرمائیں اور اجازت فرمائی کہ جسے چاہیں عطا کریں،جسے چاہیں منع فرمادیں۔ |
(۸۹ و ۹۰ و ۹۱)والحمدﷲ رب العالمین یہ اور ان کے مثل اور کلمات قدسیہ اجلہ اکابرائمہ مثل امام اوحد سیّدی نور الحق والدین ابوالحسن علی شطنوفی صاحب کتاب بہجۃ الاسرار وامام اجل سیدی عبداﷲ بن اسعد یا فعی شافعی صاحبِ خلاصۃ المفاخر وغیرہما نے حضور سے بہ اسانیدِ صحیحہ روایت فرمائے،اور علی قاری وغیرہ علماء نے نزہتہ الخاطر وغیرہا کتب مناقب شریفہ میں ذکر کیے۔
(۹۲)عارف کبیر احد الاقطاب الاربعہ سیدنا حضرت سید احمد رفاعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ ترقیات کامل کے بارے میں فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع