30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں عوارض بھی داخل تھے پھر ان کے ساتھ کما ھی کا لفظ اور زیادہ ہے کہ صحت علم غیر مشوب بالخطاء والو ھم(غلطی اور وہم کی آلائش سے پاک۔ت)کی تاکید ہو۔فجزاھم اﷲ تعالٰی خیر جزا آمین۔
(۷۷)نیشا پوری میں زیر آیۃ کریمہ" وَّجِئْنَا بِکَ عَلٰی ہٰۤؤُلَآءِ شَہِیۡدًا﴿ؕؔ۴۱﴾"[1] (اور ا ے محبوب تمہیں ان سب پر گواہ اور نگہبان بنا کر لائیں گے۔ت)فرمایا:
|
لانّ روحہ،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم شاہد علٰی جمیع الارواح والقلوب و النفوس لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اول ما خلق اﷲ روحی[2]۔ |
یہ جور ب عزوجل نے اپنے حبیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے فرمایا کہ ہم تمہیں ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی روحِ انور تمام جہان میں ہر ایك کی روح،ہر ایك کے دل،ہر ایك کے دل،ہر ایك کے نفس کا مشاہدہ فرماتی ہے۔(کوئی روح، کوئی دل،کوئی نفس ان کی نظرِ کرم سے اوجھل نہیں جب تو سب پر گواہ بنا کر لائے جائیں گے کہ شاہد کو مشاہدہ ضرور ہے) اس لیے کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا سب سے پہلے اﷲ تعالٰی نے میری روح کریم کو پیدا کیا(تو عالم میں جو کچھ ہوا حضور کے سامنے ہی ہوا) |
(۸۷)حافظ الحدیث سیدی احمد سلجماسی قدس سرہ،اپنے شیخ کریم حضرت سیدی عبدالعزیز بن مسعود دباغ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے کتاب مستطاب ابریز میں روایت فرماتے ہیں کہ انہوں نے آیہ کریمہ" وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسْمَآءَ کُلَّہَا"[3]۔(اور اﷲ تعالٰی نےآدم علیہ السلام کو تمام اشیاء کے نام سکھائے۔ت)کے متعلق فرمایا:
|
المراد بالاسماء الاسماء العالیۃ لا الاسماء النازلۃ فان کل مخلوق لہ اسم عال واسم نازل،فالاسم النازل ھو الذی یشعر بالمسمّٰی فی الجملۃ والاسم العالی ھوالذی |
اس کلام نورانی و اعلام ربانی ایمان افروز،کفران سوز کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر چیز کے دو نام ہیں علوی و سفلی،سفلی نام تو صرف مسمی سے ایك گونہ آگاہی دیتا ہے۔اور علوی نام سنتے ہی یہ معلوم ہوجاتا ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع