دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بھا الاٰن وانما الاٰتی تفصیل لاجمال[1]۔

اور اب سے لے کر اس وقت تك کہ وہ سب سے جدا ہو کر مرکز عالم سے جا ملے یعنی وقتِ وفات تك جو کچھ حال اس پر آنے والا ہے اس سب کی اس وقت اسے خبر ہے،وہ جو آئے گا اجمال کی تفصیل ہی ہوگا۔

(۷۲)امام قاضی عیاض شفا شریف میں فرماتے ہیں:

ھذا مع انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان لایکتب ولکنہ اوتی علم کل شیئ حتی قدوردت اٰثار بمعرفتہ حروف الخط وحسن تصویرھا کقولہ لا تمدوا بسم اﷲ الرحمن الرحیم رواہ ابن شعبان من طریق ابن عباس وقولہ الحدیث الاخر الذی روی عن معٰویۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ کان یکتب بین یدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال لہ الق الدواۃ و حرّف القلم واقم الباء وفرق السین ولا تعور المیم و حسن اﷲ و مدّ الرحمن وجود الرحیم [2]۔

یعنی حالانکہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لکھتے نہ تھے مگر حضور کو ہر چیز کا علم عطا ہوا تھا یہاں تك کہ بے شك حدیثیں آتی ہیں کہ حضور کتابت کے حروف پہچانتے تھے اور یہ کہ کس طرح لکھے جائیں تو خوبصورت ہوں گے،جیسے ایك حدیث ابن شعبان نے عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا بسم اﷲ کشش سے نہ لکھو(سین میں دندانے ہوں نِری کشش نہ ہو) دوسری حدیث(مسند الفردوس)میں امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہوئی کہ یہ حضور کے سامنے لکھ رہے تھے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ دوات میں صوف ڈالو اور قلم پر ترچھا قط دو اور بسم اﷲ کی ب کھڑی لکھو اور اس کے دندانے جدا رکھو اور میم اندھا نہ کردو(اس کے چشمہ کی سفیدی کھلی رہے)اور لفظ اﷲ خوبصورت لکھو اور لفظ رحمن میں کشش ہو(رحمن یا رحمن یا رحمن یا رحمن) اور لفظ رحیم اچھا لکھو۔

(۷۳ و ۷۴)امام شعرانی قدس سرہ کتاب الجواہر والدرر نیز کتاب درۃ الغواص میں سید علی خواص


 

 



[1] فیوض الحرمین مشہد آخر ا یعنی دقائق اور ان کے اثرات محمد سعید اینڈ سنز کراچی ۸۶۔۲۸۵

[2] الشفاء بحقوق المصطفٰی فصل ومن معجزاتہ الباہرۃ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۲۹۸ و ۲۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن