دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۶۸)شاہ ولی اﷲ صاحب فیوض الحرمین میں لکھتے ہیں:

افاض علیّ من جنابہ المقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیفیۃ ترقی العبد من حیّزہ الٰی حیّز القدس فیتجلّی لہ جینئذٍ کل شیئ کما اخبرعن ھذاا لمشھد فی قصۃ المعراج المنامی [1]۔

مجھ پر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بارگاہ سے فائض ہوا کہ بندہ کیونکر اپنی جگہ سے مقامِ مقدس تك ترقی کرتا ہے کہ ہر شے اس پر روشن ہوجاتی ہے جیسا کہ قصّہ معراج کے واقعہ میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس مقام سے خبر دی۔

(۶۹)نیز اسی میں ہے:

العارف ینجذب الٰی حیزّ الحق فیصی عبداﷲ فتجلّٰی لہ کل شیئ [2]۔

عارف مقامِ حق تك کھنچ کر بارگاہِ قرب میں ہوتا ہے تو ہر چیز اس پر روشن ہوجاتی ہے۔

(۷۰)اُسی میں ولی فرد کے خصائص سے لکھا ہے کہ وہ تمام نشأۃ عنصری جسمانی پر مستولی ہوتا ہے،پھر لکھا کہ یہ استیلاء انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام میں تو ظاہر ہے۔

واما فی غیر ھم فمنا صب وراثۃ الانبیاء کالمجددیۃ و القطبیعۃ وظہور اٰثار ھا واحکامہا والبلوغ الٰی حقیقۃ کل علم وحال [3]۔

رہے غیر انبیاء،ان میں وراثت کے منصب ہیں جیسے مجدد و قطب ہونا۔ان کے آثار و احکام کا ظاہر ہونا اور علم و حال کی حقیقت کو پہنچ جانا۔

(۷۱)اسی میں تقریر مذکور و تفصیل دقائق فرد کے بعد ہے:

بعد ذٰلك کلہ جبلت نفسہ نفسًا قدسیۃ لایشغلہا شان عن شان ولایاتی علیہ حال من الاحوال الٰی التجرد الی النطقۃ الکلیۃ الا وھو خبیر

اور اس سب کے بعد بات یہ ہے کہ مرد کا نفس اصل خلقت میں نفس قدسی بنایا جاتا ہے اسے ایك بات دوسری سے مشغول نہیں کرتی(یعنی یہ نہیں ہوتا کہ ایك دھیان میں اور طرف کا خیال نہ رہے بلکہ ہر جانب اس کی نگاہ ایك سی رہتی ہے)

 


 

 



[1] فیوض الحرمین مشہد اﷲ تعالٰی مخلوق کی طرف کتاب نازل کرنے کے وقت کہا کرتا ہے،محمد سعید اینڈ سز کراچی ص۱۶۹

[2] فیوض الحرمین مشہد قَدَم صدقِ عندربہم کی تفسیر محمد سعید اینڈ سنز کراچی ص ۱۷۵

[3] فیوض الحرمین مشہد مشہد آخر یعنی دقائق اور ان کے اثرات محمد سعید اینڈ سنز کراچی ص ۲۸۰ و ۲۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن