دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور اقوال اولیائے کرام و علمائے عظام کی کثرت تو اس درجہ ہے کہ ان کے شمار کو ایك دفتر عظیم درکار،یہاں بطورِ نمونہ صرف بعض اشاراتِائمہ پر اقتصار،وما توفیقی الا با ﷲ العزیز الغفار،حدیث صحیح جامع ترمذی جس میں نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

تجلّٰی کل شیئ وعرفتُ [1]۔

ہر چیز مجھ پر روشن ہوگئی اور میں نے پہچان لی۔

اور فرمایا:

علمت ما فی السمٰواتِ وما فی الارض [2]۔

میں نے جان لیا جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے۔

(۵۱)شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ میں اسی حدیث کے نیچے فرماتے ہیں:

دانستم ہر چہ در آسما نہا و ہر چہ در زمینہا بود عبارت ست از حصول تمامہ علوم جزئی و کُلی واحاطہ آں[3]۔

"میں نے جان لیا جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں تھا اس حدیث میں تمام علوم جزی و کلی کے حاصل ہونے اور ان کے احاطہ کرنے کا بیان ہے۔(ت)

(۵۲)امام محمد بوصیری قصیدہ بردہ شریف میں عرض کرتے ہیں۔  ؎

فان من جودك الدنیا وضرتھا

ومن علومك علم اللوح والقلم[4]۔

یارسول اﷲ ! دنیا و آخرت دونوں حضور کی بخشش سے ایك حصہ ہیں اور لوح و قلم کا علم(جس میں تمام ماکان و مایکون ہے) حضور کے علوم سے ایك ٹکڑا ہے۔

(۵۳)علامہ علی قاری اس کی شرح میں فرماتے ہیں:

کون علمھما من علومہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان علومہ تتنوع الی الکلیات والجزئیات و حقائق و

لوح و قلم کا علم علومِ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ایك ٹکڑا اس لیے ہے کہ حضور کے علم متعدد انواع ہیں کلیات، جزئیات،حقائق

 


 

 



[1] جامع سنن الترمذی کتاب التفسیر من سورۃ ص حدیث ۳۲۴۶ دارالفکر بیروت ۵ /۱۶۰

[2] جامع سنن الترمذی کتاب التفسیر من سورۃ ص حدیث ۳۲۴۴ دارالفکر بیروت ۵ /۱۵۹

[3] اشعۃ اللمعات کتاب الصلوۃ باب المساجد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ /۳۳۳

[4] مجموع المتون متن قصیدۃ البردۃ الشئون الدینیۃ دولۃ قطر ص ۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن