دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

امر پنجم

علمِ غیب کی اختلافی حدود اور مسلك عرفاء

فضلِ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے منکروں کو جہنم جانے دیجئے۔تتمہ کلام استماع فرمائیے،ان تمام اجماعات کے بعد ہمارے علماء میں اختلاف ہوا کہ بے شمار علوم غیب جو مولٰی عزوجل نے اپنے محبوب اعظم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو عطا فرمائے آیا وہ روزِ اوّل سے یومِ آخر تك تمام کائنات کو شامل ہیں جیسا کہ عموم آیات و احادیث کا مفاد ہے یا ان میں تخصیص ہے۔

بہت اہلِ ظاہر جناب خصوص گئے ہیں،کسی نے کہا متشابہات کا،کسی نے کہا خمس کا،کسی نے کہا ساعت کا،اور عام علماء باطن اور ان کے اتباع سے بکثرت علماء ظاہر نے آیات و احادیث کو ان کے عموم پر رکھا ماکان ومایکون بمعنی مذکور میں ازانجا کہ غایت میں دخول و خروج دونوں محتمل ہیں،ساعت داخل ہو یا نہیں بہرحال یہ مجموعہ بھی علومِ الہیہ سے ایك بعض خفیف بلکہ انباء المصطفٰی حاضر ہے۔

میں نے قصیدہ بردہ شریف اور اس کی شرح ملا علی قاری سے ثابت کیا ہے کہ علم الہٰی تو علم الہٰی جو غیر متناہی در غیر متناہی در غیر متناہی ہے،یہ مجموعہ ماکان کا علمِ علوم محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سمندر سے ایك لہر ہے،پھر علمِ الہٰی غیر متناہی کے آگے اس کی کیا گنتی،اﷲ کی قدر نہ جاننے والے اسی کو معاذ اﷲ علمِ الہٰی سے مساوات ٹھہراتے ہیں،" وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖۤ"[1]۔(اﷲ کی ویسی قدر نہ کی جیسی قدر کرنے کا حق ہے۔ت)اور واقعی جب ان کے امام الطائفہ کے نزدیك ایك پیڑ کے پتے گن دینے پر خدائی آگئی تو ماکان ومایکون تو بڑی چیز ہے۔خیر انہیں جانے دیجئے یہ خاص مسئلہ جس طرح ہمارے علماء اہلسنت میں دائر ہے مسائل خلافیہ اشاعرہ وماتریدیہ کے مثل ہے کہ اصلًا محلِ لوم نہیں۔

ہاں ہمارا مختار قولِ اخیر ہے جو عام عرفائے کرام و بکثرت اعلام کا مسلك ہے،اس بارے میں بعض آیات و احادیث وا قوالِائمہ حضرات کو فقیر کے رسالہ انباء المصطفٰی میں ملیں گے۔اور اللؤلؤالمکنون فی علم البشیر وماکان ومایکون وغیرہ رسائل فقیر میں بحمد اﷲ تعالٰی کثیر ووافر ہیں۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن