30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یطلعنی اﷲ تعالٰی علیہ [1]۔ |
اس کے معنٰی یہ ہیں کہ میں بے خدا کے بتائے نہیں جانتا۔ |
(۴۸)تفسیر البیضاوی میں ہے:
|
لااعلم الغیب مالم یوح الی ولم ینصب علیہ دلیل [2]۔ |
آیت کے یہ معنی ہیں کہ جب تك کوئی وحی یا کوئی دلیل قائم نہ ہو مجھے بذاتِ خود غیب کا علم نہیں ہوتا۔ |
(۴۹)تفسیر عنایۃ القاضی میں ہے:
|
وعندہ مفاتیح الغیب وجہ اختصا صھا بہ تعالٰی انہ لا یعلمھا کما ھی ابتداءً الاّ ھو [3]۔ |
یہ جو آیت میں فرمایا کہ غیب کی کنجیاں اﷲ ہی کے پاس ہیں اُس کے سوا انہیں کوئی نہیں جانتا اس خصوصیت کے یہ معنی ہیں کہ ابتداء ً بغیر بتائے ان کی حقیقت دوسرے پر نہیں کھلتی۔ |
(۵۰)تفسیر علامہ نیشاپوری میں ہے:
|
(قل لا اقول لکم)لم یقل لِیس عندی خزائن ا ﷲ لیعلم ان خزائن اﷲ وھی العلم بحقائق الاشیاء وما ھیاتھا عندہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باستجابۃ دعاء ہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی قولہ ارنا الا شیاء کما ھی ولکنہ یکلم الناس علٰی قدر عقولھم(ولا اعلم الغیب)ای لا اقول لکم ھذا مع انہ قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ |
یعنی ارشاد ہوا کہ اے نبی ! فرمادو کہ میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ تعالٰی کے خزانے ہیں،یہ نہیں فرمایا کہ اﷲ کے خزانے میرے پاس نہیں۔بلکہ یہ فرمایا کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس ہیں،تاکہ معلوم ہوجائے کہ اﷲ کے خزانے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پاس ہیں مگر حضور لوگوں سے انکی سمجھ کے قابل باتیں فرماتے ہیں، اور وہ خزانے کیا ہیں،تمام اشیاء کی حقیقت و ماہیت کا علم حضور نے اسی کے ملنے کی دعا کی اور اﷲ عزوجل نے قبول فرمائی پھر فرمایا: |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع