30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲۵)اُسی میں ہے:
|
قداشتھروانتشر امرہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بین اصحابہ بالاطلاع علی الغیوب [1]۔ |
بے شك صحابہ کرام میں مشہورو معروف تھا کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو غیبوں کا علم ہے۔ |
(۲۶)اُسی کی شرح زرقانی میں ہے:
|
اصحابہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جازمون باطلاعہ علی الغیب [2]۔ |
صحابہ کرام یقین کے ساتھ حکم لگاتے تھے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو غیب کا علم ہے۔ |
(۲۷)علی قاری شرہ بردہ شریف میں فرماتے ہیں:
|
علمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاو لفنون العلم(الٰی ان قال)ومنہا علمہ بالامور الغیبیۃ [3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم اقسام علم کو حاوی ہے غیبوں کا علم بھی علمِ حضور کی شاخوں سے ایك شاخ ہے۔ |
(۲۸)تفسیر امام طبری اور تفسیر درمنثور میں بروایت ابوبکر بن ابی شیبہ استاذ امام بخاری و مسلم وغیرہائمہ محدثین سیدنا امام مجاہد تلمیذ خاص حضرت سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ہے:
|
انہ قال فی قولہ تعالٰی ولئن سألتھم لیقولن انما کنّا نخوض ونلعب قال رجل من المنافقین یحدثنا محمد ان ناقۃ فلان بوادی کذا وکذا وما یدریہ بالغیب [4]۔ |
انہوں نے فرمایا اﷲ کے قول ولئن سالتھم الخ کی تفسیر میں کہ منافقین میں سے ایك شخص نے کہا کہ محمد(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)ہم سے بیان کرتے ہیں کہ فلاں کی اونٹنی فلاں فلاں وادی میں ہے بھلا وہ غیب کی باتیں کیا جانیں۔(ت) |
یعنی کسی کا ناقہ گم ہوگیا تھا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ فلاں جنگل میں ہے ایك منافق
[1] المواہب اللدنیۃ المقصد الثامن الفصل الثالث المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۵۵۴
[2] شرح الزرقانی علی المواھب الدنیۃ الفصل الثالث دارالمعرفۃ بیروت ۷ /۲۰۰
[3] الزبدۃ العمدۃ شرح البردۃ تحت شعرو واقفون لدیہ عندحدّھم جمعیۃ علماء سکندریہ خیر پور سندھ ص ۵۷
[4] جامع البیان(تفسیر الطبری)تحت آیۃ ۹ /۶۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۰ /۱۹۶،الدرالمنثور بحوالہ ابن ابی شیبہ وغیرہ تحت آیۃ ۹/ ۶۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۲۱۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع