دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۶)لایمتنع ان تقول نعلم من الغیب مالنا علیہ دلیل [1]۔

یہ کہنا کچھ منع نہیں کہ ہم کو اس غیب کا علم ہے جس میں ہمارے لیے دلیل ہے۔

(۷)نسیم الریاض میں ہے:

لم یکلفنا اﷲ الایمان بالغیب الّاوقد فتح لنا باب غیبہ [2]۔

ہمیں اﷲ تعالٰی نے ایمان بالغیب کا جبھی حکم دیا ہے کہ اپنے غیب کا دروازہ ہمارے لیے کھول دیا ہے۔

فقیر نے تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لیے کہا تھا یہ ائمہ،علماء جو اپنے لیے مان رہے ہیں معلوم نہیں کہ مخالفین ان پر کون سا حکم جڑیں۔

(۸ و ۹)امام شعرانی کتاب الیواقیت والجواہر میں حضرت شیخ اکبر سے نقل فرماتے ہیں:

للمجتہدین القدم الراسخ فی علوم الغیب [3]۔

علم غیب میں ائمہ مجتہدین کے لیے مضبوط قدم ہے۔

(۱۰ و ۱۱)مولٰنا علی قاری(کہ مخالفین براہِ نافہمی اس مسئلہ میں ان سے سند لاتے ہیں)مرقاۃ شرح مشکوۃ شریف میں کتاب عقائد تالیف حضرت شیخ ابوعبداﷲ شیرازی سے نقل فرماتے ہیں: 

نعتقدان العبدینقل فی الاحوال حتی یصیر الی نعت الروحانیۃ فیعلم الغیب [4]۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ بندہ ترقیِ مقامات پا کر صفتِ روحانی تك پہنچتا ہے اس وقت اسے علمِ غیب حاصل ہوتا ہے۔

(۱۲)یہی علی قاری مرقاۃ میں اُسی کتاب سے ناقل:


 

 



[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت آیۃ ۲ /۳ المطبعۃ البہیۃ المصریہ مصر ۲ /۲۸

[2] نسیم الریاض فصل ومن ذلك ما اطلع علیہ من الغیوب مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۳ /۱۵۱

[3] الیواقیت والجواھر البحث التاسع والاربعون داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۴۸۰

[4] مرقاۃ المفاتیح کتاب الایمان الفصل الاول تحت حدیث ۲ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ۱ /۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن