30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امر دوم
بندوں کو علم غیب عطا ہونے کی سندیں اور آیاتِ نفی کی مراد
انہیں عبارات سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ علمِ غیب کا خاصہ حضرتِ عزت ہونا بے شك حق ہے،اور کیوں نہ ہو کہ رب عزوجل فرماتا ہے:
|
" قُل لَّا یَعْلَمُ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیۡبَ اِلَّا اللہُ ؕ"[1]۔ |
تم فرمادو کہ آسمانوں اور زمین میں اﷲ کے سوا کوئی عالم الغیب نہیں۔ |
اور اس سے مراد وہی علم ذاتی و علم محیط ہے کہ وہی باری عزوجل کے لیے ثابت اور اس سے مخصوص ہیں۔علم عطائی کہ دوسرے کا دیا ہوا ہو۔علم غیر محیط کہ بعض اشیاء سے مطلع بعض سے ناواقف ہو،اﷲ عزوجل کے لیے ہو ہی نہیں سکتا،اس سے مخصوص ہونا تو دوسرا درجہ ہے،اوراﷲ عزوجل کی عطا سے علوم غیب غیر محیط کا انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام کوملنا بھی قطعًا حق ہے،اور کیوں نہ ہو کہ رب عزوجل فرماتاہے۔
|
(۱)"وَمَا کَانَ اللہُ لِیُطْلِعَکُمْ عَلَی الْغَیۡبِ وَلٰکِنَّ اللہَ یَجْتَبِیۡ مِنۡ رُّسُلِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ۪"[2]۔ |
اﷲ اس لیے نہیں کہ تم لوگوں کو غیب پر مطلع کرے ہاں اﷲ اپنے رسولوں سے جسے چاہتا ہے چُن لیتا ہے۔ |
(۲)اور فرماتا ہے:
|
" عٰلِمُ الْغَیۡبِ فَلَا یُظْہِرُ عَلٰی غَیۡبِہٖۤ اَحَدًا ﴿ۙ۲۶﴾ اِلَّا مَنِ ارْتَضٰی مِنۡ رَّسُوۡلٍ"[3]۔ |
اﷲ عالم الغیب ہے تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتاسوا اپنے پسندیدہ رسولوں کے۔ |
(۳)اور فرماتا ہے:
|
" وَ مَا ہُوَ عَلَی الْغَیۡبِ بِضَنِیۡنٍ ﴿ۚ۲۴﴾"[4]۔ |
یہ نبی غیب کے بتانے میں بخیل نہیں۔ |
(۴)اور فرماتا ہے:
|
" ذٰلِکَ مِنْ اَنۡۢـبَآءِ الْغَیۡبِ نُوۡحِیۡہِ اِلَیۡکَؕ"[5]۔ |
اے نبی ! یہ غیب کی باتیں ہم تم کو مخفی طور پر بتاتے ہیں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع