دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

حدوث کا فرق کرتا ہے۔

(۳)کبھی یہ کہ باستثناء ذات و صفاتِ الہٰی باقی تمام معلوماتِ الہیہ کو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم محیط بتاتا ہے۔

(۴)کبھی یہ کہ امورِ غیر متناہیہ بالفعل کو حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم بتفصیل تمام حاوی ٹھہراتا ہے۔

حالانکہ واحد قہار یہ دیکھ رہا ہے کہ یہ سب ان اشقیاء کا افترا ہے۔

سچے ہیں تو بتائیں کہ ان میں سے کون سا جملہ فقیر کے کس رسالے،کس فتوے،کس تحریر میں ہے؟

" قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱"[1]

" فَاِذْ لَمْ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳"[2]

" اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِاٰیٰتِ اللہِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۵"[3]۔

تم فرماؤ لاؤ اپنی دلیل اگر سچے ہو۔(ت)

تو جب گواہ نہ لائے تو وہی اﷲ کے نزدیك جھوٹے ہیں۔(ت)

جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اﷲ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی لوگ جھوٹے ہیں۔(ت)

یہی بیانات لوگوں کے سامنے بیان کرکے ان کو پریشان کرتے ہیں ان کا پریشان ہونا حق بجانب ہے اس پر اگر کوئی عالم مخالفت کرے تو ضرور اسے لائق و مناسب ہے۔مفتریانِ کذَّاب اگر ان کلمات کا خود مجھ سے استفتاء کرتے تو سب سے پہلے ان باطل باتوں کا رَدّو ابطال میں کرتا۔

فقیر نے مکہ معظمہ میں جو رسالہ الدولۃ المکیۃ بالمادۃ الغیبیۃ اس باب میں تصنیف کیا جس کی متعدد نقول علماء کرام مکہ نے لیں اس میں ان تمام خرافات کا رَد صریح موجود ہے۔ان اباطیل کل یا بعض پر جو عالم مخالفت کرے یا رَ د لکھے وہ رَد لکھے وہ رَدّو خلافت حقیقۃً انہیں ملعون افتراؤں پر عائد ہوگا۔نہ اس پر جو ان اکاذیب سے بحمداﷲ ایسا بری ہے جیسے وہ مفتریانِ کذاب دین و حیا سے۔

" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[4]۔

اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۱۱۱

[2] القرآن الکریم ۲۴ /۱۳

[3] القرآن الکریم ۱۶ /۱۰۵

[4] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن