30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بکے،لکھے اور چھاپے،جن پر عامہ علماء عرب و ہند نے ان کی تکفیر کی،کتاب حسام الحرمین مع تمہید ایمان و خلاصہ فوائد فتاوٰی حاضرِ خدمت ہیں۔زیادہ نہ ہو تو صرف دو رسالے اولین تمہیدِ ایمان و خلاصہ فوائد کو حرفًا حرفًا ملاحظہ فرمالیں کہ حق آفتاب سے زیادہ واضح ہے۔
(۲)اس کتابِ مستطاب کی اشاعت پر خدا اور رسول(جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کے بدگویوں کی جو حالتِ اضطراب و پیچ و تاب ہے،بیان سے باہرہے۔دو سال سے اسی کتاب کی طبع کے بعد چیختے چلاتے اور طرح طرح کے غل مچاتے، پرچوں، اخباروں میں گالیوں کے انبار لگاتے،سَوسَو پہلو بدلتے،اِدھر اُدھر پلٹے کھاتے ہیں مگر اصل مبحث کا جواب دینا درکنار، اس کانا لیے ہول کھاتے ہیں،بدگویوں میں مرتضی حسن چاند پوری دیوبندی اور ان کے یار غار ثناءاﷲ امرتسری غیر مقلد صرف اسی لیے غلم چانے،بحثیں بدلنے،گالیاں چھاپنے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن کے غل پر پانچ پانچ رسالے میرے احباب کے ان کو پہنچے ہوئے ہیں ان سب کو بھی جواب غائب اور چیخ بدستور،یہ تمام حال حضرت والا کو ملاحظہ رسالہ ظفر الدین الجید وظفر الدین الطیب و اشتہار ضروری نوٹس و اشتہار نیا زمانہ کے ملاحظہ سے واضح ہوگا۔سب مرسل خدمت ہیں،اور زیادہ تفصیل احباب فقیر کے رسالہ کین کش پنجہ پیچ و رسالہ بارش سنگی و رسالہ پیکان جانگداز کے ملاحظہ سے ظاہر ہوگی۔یہ سب زیر طبع ہیں،بعد طبع بعونہ تعالٰی ان سے کہہ دوں گا کہ ارسالِ خدمت اقدس کریں۔
(۳)اب چند امور ضروری مختصرًا عرض کروں کہ بعونہ تعالٰی اظہارِ حق و ابطالِ باطل کو بس ہوں۔
امراوّل
وہابیہ کی افترا پر دازیاں
ان چالوں کے علاوہ خدا ورسول جل و علا وصلی الہ تعالٰی علیہ وسلم کے بدگویوں نے ادھر یہ مکر گانٹھا کہ کسی طرح معارضہ بالقلب کیجئے یعنی ادھر بھی کوئی بات ایسی نسبت کریں جس پر معاذ اﷲ حکم کفریا ضلال لگاسکیں۔
اس کے لیے مسئلہ غیب میں افترا چھانٹنے شروع کیے۔
(۱)کبھی یہ کہ وہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم،ذاتی،بے اعطائے الٰہی مانتاہے۔
(۲)کبھی یہ کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علم،علمِ الہٰی سے مساوی جانتا ہے صرف قدم و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع