30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس پر بڑا تعجب ظاہر کیا،میں نے کہا کہ مولٰنا صاحب نے مناظرہ سے انکار نہ فرمایا،بلکہ ان شرائط پر مباحثہ و مناظرہ تمام طائفہ سے فرمایا،اشتہارات وغیرہ دیکھ کر کہا کہ یہ اُن تك پہنچے نہیں ورنہ وہ ایسے نہ تھے کہ رسالہ کا جواب فوری نہ دیتے۔میں نے عرض کیا کہ یہ تو پرانا منجھا ہوا سچ ہے کہ ڈاك لُٹ گئی۔اُس پر کہا کہ اب ہم تحریر کرتے ہیں رسائل کا نام وغیرہ جو جواب آئے گا۔آپ عـــــہ کو مطلع کریں گے۔پھر کہا کہ مولوی صاحب کو لازم نہ تھا کہ علمائے دین کی تکفیر کرتے قلم ان کا بہت تیز ہے۔ میں نے کہا کہ یہ قوم اعداء اﷲ پر جہاد کے لیے پیدا ہوئی ہے۔اب تلوار نہیں رہی تو خدائے تعالٰی نے وہی کاٹ چھانٹ ان کے قلم کو عطا فرمادی ہے۔اثنائے ذکر میں یہ بھی کہا کہ مولوی رشید احمد صاحب کے ایك شآگرد کے مقابَلہ میں مولوی صاحب کا سارا عرب دشمن ہوگیا اگر وہاں سے چلے نہ آتے تو بڑی مشکل پڑتی۔میں نے کہا یہ ہی ایك فقرہ آ پ نے سچ فرمایا ہے آپ کے مضمون کی شہادت جو علماءِ حرمین نے دی ہے وہ میرے پاس ہے اسے دیکھ لیجئے کیسا بڑا لکھا مگر اس طرح کا کوئی فقرہ آپ نکال لائیں تو میں مانوں،عبارات میں نے پڑھنا شروع کیں۔اور اُن حیا دارون کا رنگ متغیر ہونا شروع ہوا میں لاحول پڑھ کر اٹھ کھڑا ہوا فقط ۲۹۔۴۔۱
مسلمانو ! حضرات کی عیاریاں مکاریاں حیا داریاں ملاحظہ کیں حضرت والا سید صاحب قبلہ دامت برکاتہم کی طرح جس بندہ کو خدا عقل و ایمان و انصاف دے گا وہ ان مکاروں ابلِیس شعاروں پر لاحول ہی پڑھ کر اٹھے گا۔
اب بعونہ تعالٰی خالص الاعتقاد مطالعہ کیجئے اور اپنے ایمان و یقین و محبت و غلامی حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو تازگی دیجئے۔
والحمدﷲ رب العٰلمین وافضل الصلوۃ واکمل السلام علٰی سیدنا و مولٰنا والہ وصحبہ وابنہ وحزبہ اجمعین امین
سید عبدالرحمن غفرلہ
___________________
عـــــہ:اب تك ان صاحبوں نے بھی کروٹ نہ لی تو وہ سب کو ایك ہی مرض الموت لاحق ہے۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع