دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

معالجہ کو تشریف لائے تھے،شیاطین غراب خوارِ دیوبندیہ کی غرابیں تو ہندوستان میں برساتی حشرات الارض کی طرح پھیلی ہیں حضرت جھوائی ٹولہ میں فرو کش تھے دروازہ کے قریب ایك شب کچھ دیوبندی غرابوں کا آپس میں یہ ذکر کرتے سناکہ مولوی احمد رضا خاں صاحب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے غلمِ غیب کے قائل ہوگئے ہیں اور یہ عقیدہ کفر کاہے،اور حسبِ عادت افتراء و تہمت بك رہے تھے حضرت کو بہت ناگوار گزرا۔مگر اﷲ اکبر ادھر رب عزوجل کا ارشاد کہ:

" اِنۡ جَآءَکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا"[1]۔

جب کوئی فاسق تمہارے پاس کچھ خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلو۔

ادھر حضرت میں دینِ متین کی حرارت،صبح ہی اعلٰیحضرت مجدد المائۃ الحاضرہ کے نام والا نامہ تحریر فرمایا جس کے ہاشمی تیور یہاں تك تھے کہ بہر نوع مجھ کو اپنی تسکین کی ضرورت ہے اگر آپ سے ممکن ہو تو فرمادیجئے۔ حتی کہ ارشاد فرمایا تھا۔ اگر اس میرے عریضہ کا جواب شافی آپ نہ دیں گے تو یہ عقیدہ علم غیب کا مجھ کو اپنا تبدیل کرنا پڑے گا۔

اعلٰیحضرت مجدد دین و ملت نے فورًا یہ خط جو اس وقت بنام خالص الاعتقاد آپ کے پیش نظر ہے حضرتِ والا کورجسٹری بھیجا اور اس سے کے ساتھ انباء المصطفی و حسام الحرمین و تمھید ایمان و بطش غیب و ظفر الدین الطیب وغیرہا بھی ارسال کیے۔

الحمدﷲ کہ اسی آیۃ کریمہ کا ظہور ہوا کہ "تَذَکَّرُوۡا فَاِذَا ہُمۡ مُّبْصِرُوۡنَ ﴿۲۰۱﴾ۚ"[2]۔

تقوٰی والوں پر شیطان کچھ وسوسہ ڈالے تو وہ معًا ہوشیار ہوجاتے اور ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔

اس خط و رسائل کو تمام و کمال تین ہفتہ میں ملاحظہ فرما کر حضرت والا نے یہ دو گرامی نامے اعلٰیحضرت کو ارسال فرمائے۔               

نامہ اوّل:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط وبہ نستعین ونصلی ونسلم علٰی نبیہ الکریم ط

حضرت مولٰینا وبالفضل اولٰنا دام ظلہم وبرکاتہم وعمر ہم۔

از حقر سید حسین حیدر بعد تسلیم نیاز عرض خدمت عالی اینکہ نوازش نامہ عالی عرض دار لایا۔

عـــــہ:مراد آباد کی طبع دوم کا بہت ناقص چھپا تھا کہ پڑھنے میں دقت تھی۱۲۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۹/ ۶

[2] القرآن الکریم ۷/ ۲۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن