30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ ملا عنہ ہمیشہ الہٰی عزت کو ذلت ہی تعبیر کرتے یا اندھے ابلِیس کی اندھی نسلوں کو عزت کی ذلت نہیں سوجھتی،اسی پر تو قرآن عظیم نے فرمایا:
|
" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[1]۔ |
خدا انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ |
یہی ترکہ اگر آ پ نے پایا کیا جائے شکایت ہے،واقعی جن کو اﷲ تعالٰی اوندھا کہے ان کی اوندھی اوندھی مَت میں اس سے بڑھ کر ناپاك چال اور بے شرمی کا حیلہ کیا ہے کہ زید سے پوچھا جائے عمرو جو اپنے آپ کو تیرا وکیل بتاتا ہے کیا تو نے اسے وکیل کیا ہے اور کمال پاك چال اور بڑی شرمیلی حیلہ گری کیا ہے یہ کہ ۳۵ سال ضربیں کھا کر بعض دنیاوی رئیسوں کے دباؤ سے جب دم پر بنے تو ایك بے معنی خود وکیل بنے،جب فرضی موکل صاحب سے تصدیق طلب ہو کہ کیا آپ نے اسے وکیل کیا تو پھر یا مظہر العجائب جواب مع مجیب غائب،بس اور تو کیا کہوں اور اس سے بہتر کہہ بھی کیا سکوں جو قرآن عظیم فرما چکا کہ:
|
" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[2]۔ |
خدا انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ |
خیر یہ تو مناظرہ دہلی کا خاتمہ تھا جو تھانوی صاحب کی کمال دہشت خواری بے تکان فراری یا در بھنگی بولوں میں اُن کی آخری عمر کی سخت ذلت وخواری پر ہوا۔اور ہونا ہی چاہیے تھا کہ قرآن پاك فرماچکا تھا:
|
" اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿۶﴾"[3]۔ |
بے شك اﷲ تعالٰی فاسقوں کو راہ نہیں دیتا(ت) |
اورصاف ارشاد فرمایا
|
" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾"[4]۔ |
خدا انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ |
یہاں کہنا یہ ہے کہ رسالہ ملعونہ خبیثہ مذکورہ کے کوتك آپ ملاحظہ فرماچکے اور حاشا وہ اس کے چہارم کو تك بھی نہیں۔خیال تھا کہ دیوبندی مدرسہ سے اگرچہ اس کی اشاعت کا اعلان ہے مگر کوئی دیوبندی مُلانا ایسی ناپاك ملعونہ کو اپنی کہتے کچھ تو لے جائے گا۔لیکن یہ خیال غلط نکلا۔اب یہی در بھنگی صاحب،نہیں نہیں بلکہ کچھ دنوں کے لیے ان کے منہ یہی تھانوی صاحب،ہاں ہاں یہی سارے کے سارے دیوبندیوں کے مشکل کشا،مناظر،بیرسٹر،پلیڈر،حاویئ جملہ اصول و نظائر اپنے اُسی خواری نامہ ۳۰ ربیع الاخر میں فرماتے ہیں،تحریر میں بھی اب آپ کی حقیقت دیکھنی ہے،سیف النقی اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع