دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

جس کا صاف ترجمہ یہ ہے کہ میں نے اپنے چلتی اس بیان میں کمی نہ کی کہ آیت ان کے دعوٰی پر ایسی دلالت نہیں کرتی جو یقینی قطعی ہو۔اب قصروہابیت کے منور محل کا چمکتا ترجمہ سنئے۔آیت مذکور ہ تمہارے دعوی کی دلیل نہیں ہوسکتی۔کہاں نفی تیقن کہ یقینی طور پر اثبات نہیں اور کہاں استحالہ کی دلیل ہو ہی نہیں سکتی دو سطر کے ترجمہ میں یہ ڈھٹائیاں اور واں گھائیاں یہ دلربائیاں اور پھر دین و دیانت کا دعوٰی پر قرار۔ع

چوں وضوئے محکم بی بی تمیز       (بی بی تمیز کے محکم مضبوط وضو کی طرح۔ت)

پھر یہ شرمیلی جھانولی تو خاص انعام دینے کے قابل کہ اسی صفحہ ۳ عبارت مفتی صاحب میں قادیانی،پھر طائفہ امیریہ امیر حسن سہسوانی،پھر طائفہ نذیریہ نذیر حسین دہلوی،پھر طائفہ قاسمیہ قاسم نانوتوی،پھر رشید احمد گنگوہی،پھر اشرف علی تھانوی،یہ سارے کے سارے نام بنام مذکور تھے اور ان سب پر جب کہ وہ اقوال ان کے ہوں احکام کفر و ضلال مسطور تھے،تنِ وہابیت کی منور جان جو سرمائی نظروں سے اس کے ترجمہ پر آئیں تو یوں جھلك دے کر الوپ ہوجائیں کہ ہندوستان میں کچھ لوگ گمراہ اور اہلِ کفر ہیں جو ایسا ایسا کہتے ہیں منجملہ ان کے غلام احمد قادیانی وغیرہ وغیرہ ملاحظہ ہو اپنے پانچوں کو کیا وغیرہ وغیرہ کے پردے میں بٹھایا،وغیرہ کی خاك ڈال کر بِلی کی طرح چھپایا ہے غرض    ؎

عیّار ہو مکّار ہو جو آج ہو تم ہو

بندے ہو مگر خوفِ خدا نہیں رکھتے

________________

ارے بیباک! کیا کہنا ہے تیری اس وغیرہ کا

یہی پردہ ہے سارے ایر غیر ا نتھُّو خیرا کا

بریلی کے وہابیہ بھی انہیں حضرت کی چال پر پھول کر اپنی بتیاں والی تحریر سر بازار تشہیر کر ابیٹھے۔مسلمانوں نے پانسو روپے انعام کا اشتہار دیا اگر ایك ہفتہ میں اپنے افتراؤں کا ثبوت دے دیں۔معیاد گزری اور اس سے دو چند زمانہ گزرا،اور پھر سہ چند تك نوبت پہنچی مگر کسی مفتری کذب کے لب نہ کھلے "فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَؕ وَاللہُ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیۡنَ﴿۲۵۸﴾ۚ"[1]۔تو ہوش اڑ گئے کافر کے، اور اﷲ راہ نہیں دکھاتاظالموں کو۔ت)بیس۲۰روز بعد بعض بے حیا پردہ نشینوں نے کسی اپنے سعید کی فرضی آڑ سے دیوبندی کمیٹیوں کا نتیجہ چھاپا۔پہلے دو اندھیر تھے تو اس میں افترابرافترا،افترا برافترا کے ڈھیر تھے اور واقعی کوئی  


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۲۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن