دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

دہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے ایضًا باب ۱۹ درس ۸ و۹ موسٰی نے جو روؤں کو چھوڑ دینے کی اجازت دی پر میں تم سے کہتا ہوں جو کوئی اپنی جوروکو سوا زنا کے اور سبب سے چھوڑ دے اور دوسری سے بیا ہ کرے زنا کرتا ہے اور جو کوئی اس چھوڑی ہوئی عورت کو بیاہے زنا کرتا ہے۔یہی مضمون انجیل مرقس باب:۱۰ درس ۲ تا ۱۲ میں ہے ان کے سوا بہت نظائر تناقض و نافہی کے ہیں تو ثابت ہوا کہ عبری زبان ہی ایسی پیچیدہ ہے کہ اس میں کتاب تصنیف کرنے والا خود اپنی نہیں سمجھتا،اور(۱۵)کے بعد یہ نمبر اور اضافہ کیجئے۔

(۱۶)ہر صغیرہ سے صغیرہ کو گناہ کہہ سکتے ہیں اگرچہ قبل ظہور رسالت ہو اور توسعًا خلاف اولٰی کو بھی جو ہر گز منافی نبوت نہیں لیکن نیك ہونا تو نبی کے لیے لازم ہے نہ وہ کہ جو خدا کا بیٹا ٹھہرے مگر یہ انجیلیں کہتی ہیں کہ مسیح ہر گز نیك نہیں،دیکھو متی باب ۱۹ درس ۱۶ و ۱۷ ایك نے اس سے کہا اے نیك استاد،اس نے کہا تو کیوں مجھے نیك کہتا ہے،نیك تو کوئی نہیں مگر ایك یعنی خدا،یہی مضمون انجیل مرقس باب ۱۰ ادرس ۱۷ و ۱۸ وانجیل لوقا باب ۱۸ درس ۸ ۱ اور ۱۹ میں ہے۔وہاں اگر بعض مفسرین نے معاذ اﷲ گناہگار ہونا مانا تھا تو یہاں تو خود انجیلیں مسیح کو معاذ اﷲ صاف طور سے بدبتا رہی ہیں۔

(۱۷)گناہ نہیں مگر شریعت کی مخالفت لیکن بائیبل تو شریعت کو راسًا باطل کررہی ہے گلیتوں کو پولس کا خط با ب ۳ درس وے سب جو شریعت ہی کے اعمال پر تکیہ کرتے ہیں سو لعنت کے تحت ہیں درس ۱۱:کوئی خدا کے نزدیك شریعت سے راستباز نہیں ٹھہرتا۔درس ۱۲:شریعت کو ایمان سے کچھ نسبت نہیں اور مسیح علیہ الصلوۃ والسلام پکے راستبازوکامل الایمان ہیں تو ضرور شریعت سے جدا ہیں تو گناہگار ہیں کتاب یر میاہ باب ۹ درس ۱۲ و ۱۳ میں ہے۔سرزمین کس لیے ویران ہوئی اور بیابان کے مانند جل گئی خداوند کہتا ہے اسی لیے کہ انہوں نے میری شریعت کو ترك کردیا اور اس کے موافق نہ چلے۔

(۱۸)بلکہ ترك اولےٰ یا کسی صغیرہ کا صدور یا بد ہونا بھی درکنار بائیبل تو مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو معاذ اﷲ صاف ملعون بتاتی ہے،خط مذکور باب ۳ درس ۳ ۱ مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑایا کہ وہ ہمارے بدلے میں لعنت ہوا کیونکہ لکھا ہے جو کوئی کاٹھ پرلٹکایا گیا ہو سو لعنتی ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی،ایسے پوچ ولچر مذہب کے پابند کیوں دین حق اسلام کے خدام سے الجھتے ہیں اپنے گریبان میں منہ ڈالیں اور اپنی پگڑی کہ کبھی نہ سنبھلے گی سنبھالیں۔واﷲ یہدی من یشاء الٰی صراط مستقیم(اﷲ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔ 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن