30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۴۴: ازشہر مسئولہ مولوی غلام قطب الدین صاحب ۴ربیع الاول ۱۳۳۹ھ
راماسنگھم اب آریہ نہیں نصرانی ہے،رُوئے جواب جانبِ نصارٰی ہونا چاہیے۔
الجواب:
بحمد اﷲ وہ جواب کافی ووافی ہے صدر کلام اور ۴ و ۸ میں آریہ کی جگہ نصرانی لکھ لیجئے اور۸ کا شعر کاٹ دیجئے اور ۱۳ میں آریہ کی جگہ کرسچن،ہاں ۷ بالکل تبدیل ہوگا اسے یوں لکھئے۔
(۷)نہ ہر تفسیر معتبر نہ ہر مفسر مصیب،نصرانی کا ظلم ہے کہ نام لے آیات کا اور دامن پکڑے نامعتبر تفسیر ات کا،عربی زبان تو لسان مبین ہے،نہ ہر محل قابل تاویل،نہ ہر تاویل لائقِ تحویل کہ ہر شخص جہاں چاہے اپنی خواہش کے مطابق مطلب بنالے،اور محل محتمل میں تاویل صحیح کا باب بے شك واسع اور ہر زبان اور ہر قوم میں شائع و ذائع اس کا انکار نہ کرے گا مگر مکابر مفتون،اور اس کا اقرار نہ کرے گا مگر دیوانہ مجنون،ہاں بائبل کی زبان ایسی پیچیدہ ہے کہ اور تو اور خود مصنف محرف کی سمجھ میں نہیں آتی۔تواریخ کی دوسری کتاب باب ۲۱ درس ۲۰ اور باب ۲۲ درس ۱ و ۲ میں لکھا وہ بتیس برس کی عمر میں بادشاہ ہوا ۸ برس بادشاہت کی اور جاتا رہا داؤد کے شہر میں گاڑاگیا یروشلم کے باشندوں نے اس کے چھوٹے بیٹے اخزیاہ کو اس کی جگہ بادشاہ کیا اخزیاہ ۴۲ برس کی عمر میں بادشاہ ہوا۔یعنی باپ ۴۰ برس کی عمر میں مرا اس وقت بیٹا ۴۲ برس کا تھا۔باپ سے دو برس پہلے پیدا ہولیا تھا۔متی کی انجیل میں مسیح و داؤد علیہما الصلوۃ والسلام کے بیچ میں ۲۶ پشتیں ہیں اوراس میں عدد بھی گنادیا ہے کہ مسیح تاداؤد ۲۸ شخص ہیں۔لیکن لوقا کی انجیل میں مسیح سے داؤد تك ۴۳ آدمی ہیں،۱۵ پشتیں زائد اور اسماء بھی بالکل نامطابق،ایضًا انجیل متی باب ۵ درس ۱۷:یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتابیں منسوخ کرنے نہیں بلکہ پوری کرنے آیا ہوں۔در س۱۸ کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب تك آسمان و زمین ٹل نہ جائیں ایك نقطہ یا ایك شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا۔یہاں تو نسخ کا اس شدت سے انکار ہے اور جا بجا انجیل ہی میں نسخ احکام توریت کا اظہار ہے۔اسی انجیل کے اسی باب درس ۳۱،۳۲ میں ہے یہ بھی لکھا گیا کہ جو کوئی اپنی جورو کو چھوڑ دے اسے طلاق نامہ لکھ دے پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ جوکوئی اپنی جورو کو زنا کے سوا کسی اور سبب سے چھوڑدیوے اس سے زنا کرواتا ہے اور جو کوئی اس چھوڑی ہوئی سے بیا ہ کرے زنا کرتا ہے ایضًا درس ۳۳ و ۳۴ تم سن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا کہ اپنی قسمیں خداوند کے لیے پوری کر،پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ہر گز قسم نے کھانا ایضًا درس ۳۸ و۳۹ تم سن چکے ہو کہ کہا گیا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت،پر میں تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابَلہ نہ کرنا بلکہ جو تیرے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع