30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہی ایشور ہے۔دیانند نے محض زبردستی اُن کی کایا پلٹ کی اور انہیں فحش سے نکالا مگر اور مترجموں کا ترجمہ کہاں مٹ جائے گا مفسر تو اپنی طرف سے مطلب کہتا ہے اور مترجم خود اصل کلام کو دوسری زبان میں بیان کرتا ہے ترجمے کی غلطی اگر ہوتی ہے تو دو ایك لفظ کے معنی میں نہ کہ سارے کا سارا کلام محض فحش سے حکمت کی طرف پلٹ دیا جائے اور اگر سنسکرت ایسی ہی پیچیدہ زبان ہے جس کی سطروں کی سطریں چاہے فحش سے ترجمہ کردو خواہ حکمت سے تو وہ کلام کیا ہوا بھان متی کا گورکھ دھندا ہوا اور اس کے کس حرف پر اعتماد ہوسکتا ہے،نہیں معلوم کہ مالا جپی ہے یا گالی بکی ہے۔
(۸)استدلال بڑی ذمہ داری کا کام ہے آریہ بیچارہ کیا کھا کر اس سے عہدہ برآمدہوسکتا ہے۔
نباشد بہ آئین تحقیق دال کچوری و پوری و بھجیا و دال
شرط تمامی استدلال قطع ہر احتمال ہے علم کا قاعدہ مسلمہ ہے۔
|
اذا جاء الاحتمال بطل الاستدلال[1]۔ |
جب احتمال آجائے تو استدلال باطل ہوجاتا ہے۔(ت) |
سورہ مومن و سورہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی آیات کریمہ میں کون سی دلیل قطعی ہے۔کہ خطاب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے ہے،مومن میں تو اتنا ہے۔:" وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنۡۢبِکَ"[2]۔اے شخص اپنی خطا کی معافی چاہ کسی کا خاص نام نہیں کوئی دلیل تخصیص کلام نہیں،قرآن عظیم تمام جہاں کی ہدایت کے لیے اترا نہ صرف اس وقت کے موجودین بلکہ قیامت تك کے آنے والوں سے وہ خطاب فرماتا ہے،" وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ"[3]۔نماز برپا رکھو۔یہ خطاب جیسا صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے تھا ویسا ہی ہم سے بھی ہے اور تا قیامِ قیامت ہمارے بعد آنے والی نسلوں سے بھی۔اسی قرآن عظیم میں ہے:
|
" لِاُنۡذِرَکُمۡ بِہٖ وَمَنۡۢ بَلَغَ ؕ"[4]۔ |
تاکہ میں اس سے تمہیں ڈراؤں اور جن جن کو پہنچے(ت) |
کتب کا عام قاعدہ ہے کہ خطاب ہر سامع سے ہوتا ہے بداں اسعدك اﷲ تعالٰی(تُو جان لے اﷲ تعالٰی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع