30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبارت کہ کشاف کی طرف نسبت کی محض بہتان ہے،کشاف میں اُس کا پتہ نہیں،
(۲)بالفرض اگر کشاف میں ہوتی تو وہ ایك معتزلی بدمذہب بے ادب کی تصنیف ہے اس کا کیا اعتبار۔
(۳)یہ تفسیر کہ منسوب بسید نا ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما ہے نہ اُن کی کتاب ہے نہ اُن سے ثابت یہ بسند محمد بن مروان عن الکلبی عن ابی صالح مروی ہے اور ائمہ دین اس سند کو فرماتے ہیں کہ یہ سلسلہ کذب ہے تفسیر اتقان شریف میں ہے:
|
واوھی طرقہ طریق الکلبی عن ابی صالح عن ابن عباس فان انضم الٰی ذلك روایۃ محمد بن مروان اسدی الصغیر فھی سلسلۃ الکذب[1]۔ |
اس کے طُرق میں سے کمزور ترین طریق کلبی کا ابوصالح سے اور اس کا ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کرنا اگر اس کے ساتھ محمد بن مروان اسدی کی روایت مل جائے تو کذب کا سلسلہ ہے۔(ت) |
(۴)اس کے ترجمے میں بھی آریہ نے تحریف کی ہے،عبارت یہ ہے:لتقصیر الشکر علی ما انعم اﷲ علیك وعلٰی اصحابک۔
یعنی اﷲ عزوجل نے آپ پر اور آپ کے اصحاب پر جو نعمتیں فرمائیں ان کے شکر میں جس قدر کمی واقع ہوئی اس کے اس لیے استغفار فرمائیے۔
کہاں کمی اور کہاں غفلت،نعمائے الہیہ ہر فرد پر بے شمار حقیقۃً غیر متناہی بالفعل ہیں کما حققہ المفتی ابوالسعود فی ارشاد العقل السلیم(جیسا کہ مفتی ابوالسعود نے ارشاد العقل السلیم میں اس کی تحقیق کی ہے۔ت)قال اﷲ عزوجل " وَ اِنۡ تَعُدُّوۡا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوۡہَا ؕ"[2]۔اگر اﷲ کی نعمتیں گننا چاہو تو نہ گن سکو گے،جب اس کی نعمتوں کو کوئی گن نہیں سکتا تو ہر نعمت کا پورا شکر کون ادا کرسکتا ہے۔
ازدست و زباں کہ برآید کزعہدہ شکرش بدر آید
(کس کے ہاتھ اور زبان سے ممکن ہے کہ اس کے شکر سے عہدہ برآ ہوسکے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع