30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرام و حلال دونوں ہونا محال،یا یہ کرے گا کہ ایك وقت حلال سمجھے گا دوسرے وقت حرام،تو یہ اس آیت میں داخل ہونا ہوگاکہ " یُحِلُّوۡنَہٗ عَامًا وَّ یُحَرِّمُوۡنَہٗ عَامًا"[1]۔(ایك سال اسے حلال ٹھہراتے ہیں اور ایك سال اسے حرام ٹھہراتے ہیں۔ت)لاجرم پابندیِ مذہب لازم،اور اس کی تفصیل ہمارے فتاوٰی میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۲)فقہ کا نہ ماننے والاشیطان ہے،ائمہ کا دامن جو نہ تھامے وہ قیامت تك کوئی اختلافی مسئلہ حدیث سے ثابت نہیں کرسکتا،جسے دعوٰی ہو سامنے آئے اور زیادہ نہیں اسی کا ثبوت دے کہکتا کھانا حلال ہے یا حرام؟ آیت نے تو کھانے کی حرام چیزوں کو صرف چار۴ میں حصر فرمایا ہے۔مردار اور رگوں کا خون،اور خنزیر کا گوشت اور وہ جو غیر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے تو کتا درکنار سوئر کی چربی اور گردے اور اوجڑی کہاں سے حرام ہوگی کسی حدیث میں ان کی تحریم نہیں اور آیت میں لحم فرمایا ہے جو ان کو شامل نہیں،غرض یہ لوگ شیاطین ہیں،ان کی بات سننا جائز نہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۳)عمرو کا قول ٹھیك ہے،آمین دعا ہے اور دعا کے اخفاء کا قرآن عظیم میں حکم ہے اور حدیث مرفوع بھی اسی کا افادہ فرماتی ہے کہ:
|
واذاقال ولا الضالین قولوا امین فان الامام یقولہا[2]۔ |
جب امام ولاالضالین کہے تم آمین کہو کہ امام بھی کہے گا۔ |
معلوم ہوا کہ آہستہ کہے گا،اصل یہ ہے کہ امام کے فعل کے ساتھ اس کا فعل ہو اگر وہ آمین بالجہر کہتا مقتدیوں کو معلوم ہوتا تو یہ فرمایا جاتا کہ جب وہ آمین کہے تم بھی کہو۔یہاں یہ نہ فرمایا بلکہ اس کا فعل بتایا کہ جب وہ ولا الضالین کہے تم امین کہو اور اس کی موافقت کہ خفی تھی ظاہر فرمادی کہ وہ بھی کہے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۴۲: از شہر محلہ سوداگراں مسئولہ احسان علی طالب علم مدرسہ منظر الاسلام ۱۸ صفر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ قیام میلاد شریف اگر مطلقًا ذکر خیر کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع