دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور فرمایا: " وَ اَنَّ ہٰذَا صِرٰطِیۡ مُسْتَقِیۡمًا فَاتَّبِعُوۡہُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ"الاٰیۃ[1]۔

شروع رکوع سے احکامِ شریعت بیان کرکے فرماتا ہے۔اور اے محبوب ! تم فرمادو کہ یہ شریعت میری سیدھی راہ ہے تو اس کی پیروی کرو اور اس کے سوا اور راستوں کے پیچھے نہ لگ جاؤ کہ وہ تمہیں خدا کی راہ سے جدا کردیں گے۔دیکھو قرآن عظیم نے صاف فرمادیا کہ شریعت ہی صرف وہ راہ ہے جس کا منتہا اﷲ ہے اور جس سے وصول الی اﷲ ہے،اس کے سوا آدمی جو راہ چلے گا اﷲ کی راہ سے دُور پڑے گا،

طریقت میں جو کچھ منکشف ہوتا ہے شریعت ہی کے اتباع کا صدقہ ہے ورنہ بے اتباعِ شرع بڑے بڑی کشف راہبوں، جوگیوں، سنیا سیوں کو دیئے جاتے ہیں،پھر وہ کہاں تك لے جاتے ہیں،اسی نارِ جحیم وعذاب الیم تك پہنچاتے ہیں۔(مقال العرفاء)

صوفی وہ ہے کہ اپنے ہوا(اپنی خواہشوں،اپنی مرادوں)کو تابع شرع کرے(بے اتباع شرع کسی خواہش پر نہ لگے)نہ وہ کہ ہوا(وہوس اور نفسانی خواہشوں)کی خاطر شرع سے دستبردار ہو(اوراتباع شریعت سے آزاد)شریعت غذا ہے اور طریقت قوت،جب غذا ترك کی جائے گی قوت آپ زوال پائے گی،شریعت آنکھ ہے اور طریقت نظر(اور)آنکھ پھوٹ کر نظر(کا باقی رہنا)غیر متصور(عقل سلیم قبول نہیں کرتی تو شریعتِ مطہرہ میں کب مقبول ومعتبر)بعد از وصولِ(منزل)اگر اتباعِ شریعت سے بے پروائی ہوتی(اور احکامِ شرع کا اتباع لازم و ضرور نہ رہتا یا بندہ اس میں مختار ہوتا)تو سیّدالعالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور امام الواصلین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ اس کے ساتھ احق ہوتے(اور ترك بندگی و اتباع شرع کے باب میں سب سے مقدم و پیش رفت)نہیں(یہ بات نہیں اور ہر گز نہیں)بلکہ جس قدر قربِ(حق)زیادہ ہوتا ہے شرع کی باگیں او ر زیادہ سخت ہوتی جاتی ہیں(کہ)حسنات الابرار سیئات المقربین[2]۔ (ابرار کی نیکیاں بھی مقربین کے لیے عیب ہوتی ہیں)

ع     نزدیکاں رابیش بود حیرانی

(قریب والوں کو حیرت زیادہ ہوتی ہے)


 

 



[1] القرآن الکریم ۶/ ۱۵۳

[2] کشف الخفاء حدیث ۱۱۳۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۳۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن