30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ نعیم عظمتیں اور جان و دل کو مرغوب و مطلوب و ہ لذتیں جن کو نہ آنکھوں نے دیکھا نہ کانوں نے سُنا،اور نہ کسی کے دل پر اُن کا خطرہ گزرا)دوزخ اور اس کے جاں گزاحالات(کہ وہ ہر تکلیف و اذیت جو ادراك کی جائے اور تصور میں لائی جائے،ایك ادنی حصہ ہے اس کے بے انتہا عذاب کا،والعیاذ باﷲ)قبر کے نعیم و عذاب(کہ وہ جنت کی کیاریوں میں سے ایك کیاری ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایك گڑھا)منکر نکیر سے سوال و جواب روزِ قیامت حساب و کتاب ووزنِ اعمال(جس کی حقیقت اﷲ جانے اور اس کا رسول)و کوثر(کہ میدانِ حشر کا ایك حوض ہے اور جنت کا طویل و عریض چشمہ)وصراط(بال سےزیادہ باریک،تلوار سے زیادہ تیز،پشتِ جہنم پر ایك پُل)و شفاعۃ عصاۃ اہلِ کبائر(یعنی گناہگار ان اُمت مرحومہ کہ کبیرہ گناہوں میں ملوث رہے ان کے لیے سوالِ بخشش)اور اس کے سبب اہل کبائر کی نجات الٰی غیر ذالك من الواردات سب حق(ہے اور سب ضروری القبول)جبر و قدر باطل(اپنے آپ کو مجبورِ محض یا بالکل مختار سمجھنا دونوں گمراہی)۔
ولٰکن امر بین اَمَرین(اختیارِ مطلق اور جبر محض کے بین بین راہِ سلامتی اور اس میں زیادہ غور و فکر سبب ہلاکت،صدیق و فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہما اس مسئلہ میں بحث کرنے سے منع فرمائے گئے۔ماو شما کس گنتی میں)جو بات ہماری عقل میں نہیں آتی(اس میں خواہ مخواہ نہیں الجھتے اور اپنی اندھی اوندھی عقل کے گھوڑے نہیں دوڑاتے بلکہ)اس کو موکول بخدا کرتے(اﷲ عزوجل کو سونپتے کہ واﷲ اعلم بالصواب)اور اپنا نصیبہ" اٰمَنَّا بِہٖۙ کُلٌّ مِّنْ عِنۡدِ رَبِّنَاۚ"[1]۔بناتے ہیں(کہ سب کچھ حق کی جانب سے ہے سب حق ہے اور سب پر ہمارا یمان) ؎
مصطفٰی اندر میاں آنگہ کہ می گوید بعقل آفتاب اندر جہاں آنگہ کہ می جوید سہا [2]
مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تشریف فرما ہوں تو اپنی عقل سے کون بات کرتا ہے سورج دنیا میں جلوہ گر ہو تو چھوٹے سے ستارے کو کون ڈھونڈتا ہے۔ت)
(قال الرضا)
عرش پہ جا کہ مرغِ عقل تھك کے گرا،غش آگیا اور ابھی منزلوں پر ے،پہلا ہی آستان ہے [3]
یاد رکھنا چاہیے کہ وحی الہٰی کا نزول،کتبِ آسمانی کی تنزیل،جن و ملائکہ،قیامت و بعث،حشر ونشر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع