30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کو زیادہ عداوت کا منبٰی یہی ہے کہ ان کے زعم باطل میں استحقاقِ خلافت حضرت مولٰی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الاسنٰی میں منحصر تھا۔
جب بحکمِ الہٰی خلافتِ راشدہ،اوّل ان تین سرداران مومنین کو پہنچی روافض نے انہیں معاذ اﷲ مولٰی علی کا حق چھیننے والا اور ان کی خلافت وامامت کو غاصبہ جائرہ ٹھہرایا۔
اتنا ہی نہیں بلکہ تقیہ شقیہ کی تہمت کی بدولت حضرت اسد اﷲ غالب کو عیاذًا باﷲ سخت نامرد و بُزدل و تارك حق و مطیع باطل ٹھہرایا۔ع
دوستی بے خِرداں دشمنی ست
(بے عقلوں کی دوستی دشمنی ہوتی ہے)
(الغرض آپ کی امامت و خلافت پر تمام صحابہ کرام کا اجماع ہے)اور باطل پر اجماع امّت(خصوصًا اصحابِ حضرت رسالت علیہ وعلیہم الصلوۃ والتحیۃ کا)ممکن نہیں۔(اور مان لیا جائے تو غصب و ظلم پر اتفاق سے عیاذًا باﷲ سب فساق ہوئے،اور یہی لوگ حاملانِ قرآن مبین و راویانِ دین متین ہیں،جو انہیں فاسق بتائے اپنے لیے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك دوسرا سلسلہ پیدا کرے یا ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے،اسی طرح ان کے بعد خلافتِ فاروق،پھر امامتِ ذی النورین،پھر جلوہ فرمائی ابوالحسنین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔
عقیدہ تاسعہ ۹ __________ضروریاتِ دین
نصوصِ قرآنیہ(اپنی مراد پر واضح آیاتِ فرقانیہ)و احادیثِ مشہورہ متواترہ(شہرت اور تواتر سے مؤیّد)و اجماعِ امت مرحومہ مبارکہ(کہ یہ قصرِ شریعت کے اساسی ستون ہیں اور شبہات و تاویلات سے پاک،ان میں سے ہر دلیل قطعی،یقینی واجب الاذعان والثبوت،ان)سے جو کچھ دربارہ الوہیت(ذات و صفاتِ باری تعالٰی)ورسالت(و نبوت انبیاء و مرسلین وحی رب العلمین) (وکتب سماوی،و ملائکہ و جنِ وبعث و حشرو نشر و قیامِ قیامت،قضاء و قدر)وماکان ومایکون(جملہ ضروریاتِ دین)ثابت(اور ان دلائل قطعیہ سے مدلل ان براہین واضحہ سے مبرہن)سب حق ہیں اور ہم سب پر ایمان لائے جنت اور اسکے جانفزا احوال(کہ لاعین رأت ولا اُذن سمعت ولا خطرببال احدٍ[1]۔وہ عظیم نعمتیں
[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر تحت آیۃ ۳۲/ ۱۷ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۷۰۴،جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ السجدۃ امین کمپنی دہلی ۲/ ۱۵۱سُنن ابن ماجہ ابواب الزھد باب صفۃ الجنۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع