30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہونے والے کو امام کہتے ہیں۔
امام المسلمین حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نیابت سے مسلمانوں کے تمام امور دینی و دنیوی میں حسب شرع تصرف عام کا اختیار رکھتا ہے اور غیر معصیت میں اس کی اطاعت تمام جہان کے مسلمانوں پر فرض ہوتی ہے۔
اس امام کے لیے مسلمان آزاد،عاقل،بالغ،قادر،قرشی ہونا شرط ہے،ہاشمی علوی اور معصوم ہونا اس کی شرط نہیں،ان کا شرط کرنا روافض کا مذہب ہے جس سے ان کا مقصد یہ ہے کہ برحق امرائے مومنین،خلفائے ثلٰثہ ابوبکر صدیق و عمر فاروق وعثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو خلافتِ رسول سے جدا کردیں۔حالانکہ ان کی خلافتوں پر تمام صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کا اجماع ہے۔مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم و حضرات حسنین رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے ان کی خلافتیں تسلیم کیں۔اور علویت کی شرط نے تو مولٰی علی کو بھی خلیفہ ہونے سے خارج کردیا۔مولا علی کیسے علوی ہوسکتے ہیں۔رہی عصمت تو یہ انبیاء و ملائکہ کا خاصہ ہے امام کا معصوم ہونا روافض کا مذہب ہے۔(بہارِ شریعت)
ہم مسلمانانِ اہلسنت و جماعت کے نزدیك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد(خلافت و امامتِ صدیق اکبر(رضی اﷲ تعالٰی عنہ)بالقطع التحقیق(قطعًا،یقینًا،تحقیقًا)حقّہ راشدہ ہے(ثابت و درست،رُشد و ہدایت پر مبنی)نہ غاصبہ جائرہ(کہ غصب یا جور و جبر سے حاصل کی گئی)رحمت و رافت(مہربانی و شفقت)حسنِ سیادت(بہتر ولائق تر امارت)ولحاظِ مصلحت(تمام مصلحتوں سے ملحوظ)و حمایتِ ملّت(شریعت کی حمایتوں سے معمور)و پناہ اُمت سے مزین(آراستہ و پیراستہ)اور عدل و داد (انصاف و برابری)و صدق و سداد(راستی و درستی)ورشد و ارشاد(راست روی و حق نمائی)و قطع فساد و قمع اہل ارتداد (مرتدین کی بیخ کنی)سے محلّٰی(سنواری ہوئی)اوّل تلویحات و تصریحات روشن و صریح ارشادات)سیّد الکائنات علیہ وعلٰی آلہ افضل الصلوات والتحیات اس بارے میں بہ کثرت وارد۔
دوسرے خلافت اس جناب تقوٰی مآب کی باجماعِ صحابہ واقع ہوئی،(اور آپ کا حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد تختِ خلافت پر جلوس فرمانا فرامین و احکام جاری کرنا،ممالك اسلامیہ کا نظم و نسق سنبھالنا،اور تمام امور مملکت و رزم و بزم کی باگیں اپنے دستِ حق پرست میں لینا و ہ تاریخی واقعہ مشہور و متواتر اظہر من الشمس ہے،جس سے دنیا میں موافق مخالف حتّٰی کہ نصارٰی و یہود و مجوس و ہنود کسی کو انکار نہیں۔اور ان محبانِ خدا و نوابانِ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ابدًا ابدًا سے شیعانِ علی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع