دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(میرا یہ بیٹا سید ہے،سیادت کا علمبردار)میں امید کرتا ہوں کہ اﷲ عزوجل اس کے باعث دو بڑے گروہ اسلام میں صلح کرادے۔

آیہ کریمہ کا ارشاد ہے: " وَ نَزَعْنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنْ غِلٍّ"[1]۔

اور ہم نے ان کے سینوں میں سے کینے کھینچ لیے۔

 جو دنیا میں ان کے درمیان تھے اور طبعیتوں میں جو کدورت و کشیدگی تھی اسے رفق والفت سے بدل دیا اور ان میں آپس میں نہ باقی رہی مگر مودت و محبت۔

اور حضرت علی مرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی کہ آپ نے فرمایا کہ ان شاء اﷲ تعالٰی میں اور عثمان اور طلحہ و زبیران میں سے ہیں جن کے حق میں اﷲ تعالٰی نے یہ ارشاد فرمایا کہ نزعنا الایۃ۔

حضرت مولٰی علی کے اس ارشاد کے بعد بھی ان پر الزام دینا عقل و خرد سے جنگ ہے،مولٰی علی سے جنگ ہے،اور خدا و رسول سے جنگ ہے۔والعیاذ باﷲ۔

جب کہ تاریخ کے اوراق شاہد عادل ہیں کہ حضرت زبیر کو جونہی اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے فورًا جنگ سے کنارہ کشی کرلی۔

اور حضرت طلحہ کے متعلق بھی روایات میں آتا ہے کہ انہوں نے اپنے ایك مدد گار کے ذریعے حضرت مولٰی علی سے بیعت اطاعت کرلی تھی۔

اور تاریخ سے ان واقعات کو کون چھیل سکتا ہے کہ جنگ جمل ختم ہونے کے بعد حضرت مولٰی علی مرتضی نے حضرت عائشہ کے برادر معظم محمد بن ابی بکر کو حکم دیا کہ وہ جائیں اور دیکھیں کہ حضرت عائشہ کو خدا نخواستہ کوئی زخم وغیرہ تو نہیں پہنچا۔بلکہ بعجلت تمام خود بھی تشریف لے گئے اور پوچھا۔آپ کا مزاج کیسا ہے؟

انہوں نے جواب دیا الحمدﷲ اچھی ہوں۔

مولٰی علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا:اﷲ تعالٰی آپ کی بخشش فرمائے۔

حضرت صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے جواب دیا اور تمہاری بھی۔

پھر مقتولین کی تجہیز و تکفین سے فارغ ہو کر حضرت مولٰی علی نے حضرت صدیقہ رضی اﷲ عنہا کی واپسی کا انتظام کیا اور پورے اعزاز و اکرام کے ساتھ محمد بن ابی بکر کی نگرانی میں چالیس معزز عورتوں کے جھرمٹ میں ان کو  


 

 



[1] القرآن الکریم ۷/ ۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن