30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(وہ عائشہ صدیقہ بنت الصدیق،اُمّ المومنین،جن کا محبوبہ رب العالمین ہونا آفتاب نیم روز سے روشن تر،وہ صدیقہ جن کی تصویر بہشتی حریر میں رُوح القدس خدمتِ اقدس سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر لائیں۔وہ ام المومنین کہ جبرئیل امین بآں فضل مبین انہیں سلام کریں اور ان کے کاشانہ عزت و طہارت میں بے اذن لیے حاضر نہ ہوسکیں،وہ صدیقہ کہ اﷲ عزوجل وحی نہ بھیجے ان کے سوا کسی کے لحاف میں۔وہ ام المومنین کہ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اگر سفر میں بے ان کے تشریف لے جائیں ان کی یاد میں واعروساہ[1]۔فرمائیں۔
وہ صدیقہ کہ یوسف صدیق علیہ الصلوۃ والسلام کی براء ت و پاکدامنی کی شہادت اہلِ زلیخا سے ایك بچہ ادا کرے بتول مریم کی تطہیر و عفت مآبی،روح اﷲ کلمۃ اﷲ فرمائیں،مگر ان کی براء ت،پاك طینتی،پاك دامنی و طہارت کی گواہی میں قرآن کریم کی آیاتِ کریمہ نزول فرمائیں۔و ہ ام المومنین کہ محبوب رب العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان کے پانی پینے میں دیکھتے رہیں کہ کوزے میں کس جگہ لب مبارك رکھ کر پانی پیا ہے حضور پُر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے لب ہائے مبارك و خدا پسند و ہیں رکھ کر پانی نوش فرمائیں۔صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہا وعلٰی ابیہا وبارك وسلم۔
آدمی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر دیکھے اگر کوئی اس کی ماں کی توہین کرے اس پر بہتان اٹھائے یا اسے بُرا بھلا کہے تو اس کا کیسا دشمن ہوجائے گا اس کی صورت دیکھ کر آنکھوں میں خون اُتر آئے گا،اور مسلمانوں کی مائیں یوں بے قدر ہوں کہ کلمہ پڑھ کر ان پر طعن کریں تہمت دھریں اور مسلمان کے مسلمان بنے رہیں۔لاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔
اور زبیر وطلحہ ان سے بھی افضل کہ عشرہ مبشرہ سے ہیں۔وہ(یعنی زبیر بن العوام)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی اور حواری(جاں باز،معاون ومددگار)اور یہ(یعنی طلحہ)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چہرے انور کے لیے سپر،وقت جاں نثاری(جیسے ایك جاں نثار نڈر سپاہی و سرفروش محافظ)
رہے امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ تو اُن کا درجہ ا ن سب کے بعد ہے۔
اور حضرت مولٰی علی(مرتضی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الاسنی)کے مقام رفیع(مراتب بُلند وبالا)و شانِ منیع(عظمت ومنزلتِ محکم واعلا)تك تو ان سے وہ دور دراز منزلیں ہیں جن ہزاروں ہزار رہوار برق کردار(ایسے کشادہ فراخ قدم گھوڑے جیسے بجلی کا کوندا) صبا رفتار(ہوا سے بات کرنے والے،تیز رو،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع