دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

کو ابوحنیفہ و شافعی جیسا اختلاف سمجھتے ہیں۔تو ہم اہلسنت کے نزدیك ان میں سے کسی ادنٰی صحابی پر بھی طعن جائز نہیں چہ جائیکہ اُمّ المومنین صدیقہ(عائشہ طیبہ طاہرہ)رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی جناب رفیع اوربارگاہِ وقیع)میں طعن کریں،حاش ! یہ اﷲ و رسول کی جناب میں گستاخی ہے۔اﷲ تعالٰی ان کی تطہیر و بریت(پاکدامنی و عفت اور منافقین کی بہتان تراشی سے براء ت)میں آیات نازل فرمائے اور ان پر تہمت دھرنے والوں کو وعیدیں " عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ ۙ"کی سنائے[1]۔حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہیں اپنی سب ازواجِ مطہرات میں زیادہ چاہیں،جہاں منہ رکھ کر عائشہ صدیقہ پانی پئیں حضور اُسی جگہ اپنا لبِ اقدس رکھ کر وہیں سے پانی پئیں،یوں تو حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سب ازواج(مطہرات،طیبّات طاہرات)دنیاو آخرت میں حضور ہی کی بیبیاں ہیں مگر عائشہ سے محبت کا یہ عالم ہے کہ ان کے حق میں ارشاد ہوا کہ یہ حضور کی بی بی ہیں دنیا و آخرت میں حضرت خیر النساء یعنی فاطمہ زہرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا کو حکم ہوا ہے کہ فاطمہ ! تو مجھ سے محبت رکھتی ہے تو عائشہ سے بھی محبت رکھ کہ میں اسے چاہتا ہوں۔(چنانچہ صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سیّدہ فاطمہ سے فرمایا)

اَیْ بنیۃ ! الست تحبّین ما احب؟ فقالت بلٰی قال فاحبّی ھٰذہ[2]۔

پیاری بیٹی ! جس سے میں محبت کرتا ہوں کیا تو اس سے محبت نہیں رکھتی؟ عرض کیا:بالکل یہی درست ہے(جسے آپ چاہیں میں ضرور اسے چاہوں گی)فرمایا تب تو بھی عائشہ سے محبت رکھا کر)

سوال ہوا سب آدمیوں میں حضور کو کون محبوب ہیں؟ جواب عطا ہوا:عائشہ[3]۔

نوٹ:بریلی شریف سے شائع ہونے والے رسالہ میں مذکور کہ یہاں اصل میں بہت بیاض ہے،درمیان میں کچھ ناتمام سطریں ہیں مناسبت مقام سے جو کچھ فہم قاصر میں آیا بنادیا ۱۲۔اس فقیر نے ان اضافوں کو اصل عبارت سے ملا کر قوسین میں محدود کردیا ہے تاکہ اصل و اضافہ میں امتیاز رہے اور ناظرین کو اس کا مطالعہ سہل ہو۔اس میں غلطی ہو تو فقیر کی جانب منسوب کیا جائے۔(محمد خلیل عفی عنہ)


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۴/ ۱۹

[2] صحیح مسلم کتاب الفضائل فضائل عائشہ رضی اﷲ عنہا قدیمی کتب خانہ ۲/ ۲۸۵

[3] صحیح البخاری ابواب مناقب اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ ۱/ ۵۱۷،صحیح مسلم باب فضائل ابی بکر الصدیق رضی اﷲ عنہ قدیمی کتب خانہ ۲/ ۲۷۳،مسند احمد بن حنبل عن عمروبن العاص المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۲۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن