دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بارگاہِ الہٰی میں ان سے سوا عزت و منزلت اور ثواب میں کثرت پاجائیں)

ہاں یہ ایك فضل جداگانہ ہے کہ انہیں ملا اور دوسروں کو عطا نہ ہوا تو یہ کیا ؟(اوراسی کی تخصیص کیسی ؟)اس کے سوا صدہا خصائص حضرت مولٰی کو ایسے ملے کہ شیخین کو نہ ملے۔مگر(بارگاہِ الہٰی میں)قرب و رفعتِ درجات میں اُنہیں کو افزونی رہی(انہیں کو مزیّت ملی اور انہیں کے قدم پیش پیش رہے)ورنہ کیا وجہ ہے کہ ارشاداتِ مذکورہ بالا میں انہیں ان سے افضل و بہتر کہا جاتا ہے(اور وہ بھی علی الاطلاق کسی جہت و حیثیت کی قید کے بغیر)اور ان(یعنی حضرت مولٰی علی مرتضٰی کرم اﷲ وجہہ الاسنٰی)کی افضیلت(اور ان کی ان حضرات پر تفضیل)کا بہ تاکید اکید(مؤکد در مؤکد)انکار کیاجاتا ہے حالانکہ ادنٰی ولی،اعلٰی ولی سے افضل نہیں ہوسکتا ہے،آخر دیکھئے حضرت امیر(مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم)کے خلفائے کرام میں حضرت سبط اصغر(سیدّنا امام حسین)و جناب خواجہ حسن بصری کو تنزل ناسوتی ملا اور حضرت سبط اکبر(سیدنا امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ)سے کوئی سلسلہ جاری نہ ہوا حالانکہ قربِ ولایت امام مجتبٰی(سیدنا امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ)ولایت و قرب خواجہ(حسن بصری)سے بالیقین اتم واعلٰی(برتر و بالا)اور ظاہر احادیث سے سبط اصغر شہزادہ گلگلوں قبا(شہیدِ کرب وبلا)پر بھی ان کا فضل ثابت رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔

عقیدہ سابعہ ۷_________________ مشاجرات صحابہ کرام

حضرت مرتضوی(امیر المومنین سیدنا علی المرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے جنہوں نے مشاجرات و منازعات کیے۔(اور اس حق مآب صائب الرائے کی رائے سے مختلف ہوئے،اور ان اختلافات کے باعث ان میں جو واقعات رُونما ہوئے کہ ایك دوسرے کے مدِ مقابل آئے مثلًا جنگ جمل میں حضرت طلحہ وزبیر و صدیقہ عائشہ اور جنگِ صفین میں حضرت امیر معاویہ بمقابَلہ مولٰی علی مرتضی رضی اﷲ تعالٰی عنہم)

ہم اہلسنت ان میں حق،جانب جناب مولٰی علی(مانتے)اور ان سب کو مورد لغزش)بر غلط و خطا اور حضرت اسد اللہّی کو بدرجہا ان سے اکمل واعلٰی جانتے ہیں مگر بایں ہمہ بلحاظ احادیث مذکورہ(کہ ان حضرات کے مناقب و فضائل میں مروی ہیں)زبان طعن وشنیع ان دوسروں کے حق میں نہیں کھولتے اور انہیں ان کے مراتب پر جوان کے لیے شرع میں ثابت ہوئے رکھتے ہیں،کسی کو کسی پر اپنی ہوائے نفس سے فضیلت نہیں دیتے۔اور ان کے مشاجرات میں دخل اندازی کو حرام جانتے ہیں،اور ان کے اختلافات


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن