دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

فرماتے ہیں کہ:

 مازلنا اعزۃً منذ اسلم[1]۔ (بخاری)ہم ہمیشہ معزز رہے جب سے عمر اسلام لائے۔

وہ فاروق جن کے حق میں خاتم النبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا[2]۔ (رضی اﷲ عنہ)

یعنی آپ کی فطرت اتنی کاملہ تھی کہ اگر دروازہ نبوت بند نہ ہوتا تو محض فضلِ الہٰی سے وہ نبی ہوسکتے تھے کہ اپنی ذات کے اعتبار سے نبوت کا کوئی مستحق نہیں)

وہ فاروق جن کے بارے میں ارشادِ محبوب رب العالمین موجود کہ:عمر کہیں ہو حق اس کی رفاقت میں رہے گا[3]۔

وہ فاروق جن کے لیے صحابہ کرام کا اجماع کہ عمر علم کے نو حصے لے گئے[4]۔جب کہ ابوبکر صدیق صحابہ میں سب سے زیادہ علم والے تھے۔

وہ فاروق کہ جس راہ سے وہ گزر جائیں شیاطین کے دل دہل جائیں[5]۔

وہ فاروق کہ جب وہ اسلام لائے ملاءِ اعلٰی کے فرشتوں نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں تہنیت و مبارکبادیوں کی ڈالیاں نذرانے میں پیش کیں[6]۔

وہ فاروق کہ ان کے روزِ اسلام سے اسلام ہمیشہ عزتیں اور سربُلندیاں ہی پاتا گیا۔ان کا اسلام فتح تھا ان کی ہجرت نصرت اور ان کی خلافت رحمت(ر ضی اﷲ تعالٰی عنہ)

اور جب ثابت ہوگیا کہ قربِ الہی(معرفت و کثرت ثواب میں)شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو مزیت و


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب مناقب اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مناقب عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۲۰

[2] جامع الترمذی ابواب المناقب مناقب عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ امین کمپنی دہلی ۲/۲۰۹،المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت ۳/ ۸۳

[3] کنزالعمال حدیث ۳۲۷۱۵ و ۳۲۷۳۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۷۳ و۵۷۷

[4] تاریخ الخلفاء ذکر عمر بن الخطاب فصل فی اقوال الصحابۃ فیہ دار ابن حزم بیروت ص ۹۸

[5] صحیح البخاری مناقب عمر فاروق رضی اﷲ عنہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۲۰

[6] کنزالعمال حدیث ۳۲۷۳۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن