دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور دنیا جانتی مانتی ہے کہ وہ صرف صدیقِ اکبر ہی ہیں جن کی طرف سے ہمیشہ بندگی و غلامی و خدمت و نیاز مندی اور مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے براہِ بندہ نوازی قبول و پذیرائی کا برتاؤ رہا یہاں تك کہ خودارشاد فرمایا کہ:بے شك تمام آدمیوں میں اپنی جان و مال سے کسی نے ایسا سلوك نہیں کیا جیسا ابوبکر نے کیا[1]۔

جب کہ مولٰی علی نے مولائے کل،سیّد الرسل صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے کنارِ اقدس میں پرورش پائی،حضور کی گود میں ہوش سنبھالا،اور جو کچھ پایا بظاہر حالات یہیں سے پایا،تو آیۃ کریمہ " وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ مِنۡ نِّعْمَۃٍ تُجْزٰۤی ﴿ۙ۱۹﴾"[2]۔

(اس پر کسی کا ایسا احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے)سے مولا علی قطعًا مراد نہیں ہوسکتے بلکہ بالیقین صدیقِ اکبر ہی مقصود ہیں، اور اسی پر اجماعِ مفسرین موجود۔

وہ صدیق جنہیں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرضیتِ حج کے بعد پہلے ہی سال میں امیر الحجاج مقرر فرمایا ا ور انہیں کو اپنے سامنے اپنے مرض المرت شریف میں اپنی جگہ امام مقرر فرمایا۔

حضرت مولی علی مرتضٰی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کا ارشاد ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد جب ہم نے غور کیا(تو اس نتیجہ پر پہنچے)کہ نماز تو اسلام کا رُکن ہے اور اسی پر دین کا قیام ہے اس لیے ہم نے امورِ خلافت کی انجام دہی کے لیے بھی اس پر رضا مندی ظاہر کردی،جسے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ہمارے دین کے لیے پسند فرمایا تھا،اور اسی لیے ہم نے ابوبکر کی بیعت کرلی[3]۔

اور فاروق اعظم تو فاروق اعظم ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ،وہ فاروق جن کے لیے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دعا مانگی کہ:

 اللّٰھمّ اعزّ الاسلام بعمر بن خطّاب خاصّۃ[4]۔الہٰی! اسلام کی خاص عمر بن خطاب کے اسلام سے عزتیں بڑھا۔

اس دعا ئے کریم کے باعث عمر فاروق اعظم کے ذریعہ سے جو جو عزتیں اسلام کو ملیں،جو جو بلائیں اسلام ومسلمین سے دفع ہوئیں مخالف موافق سب پر روشن و مبینّ،ولہذا سیّدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ  


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب المناقب باب مناقب ابی بکر الصدیق رضی اﷲ عنہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۰۷

[2] القرآن الکریم ۹۲/ ۱۹

[3] الصواعق المحرقۃ الباب الاول الفضل الرابع دارالکتب العلمیۃ بیروت ص ۴۳

[4] سنن ابن ماجہ فضل عمر رضی اﷲ عنہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۱،المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ دارالفکر بیروت ۳/ ۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن