دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ان کا زائد ہوا۔انعام و معاوضہ محنت انہیں زیادہ ملا مگر افضلیت میں وہ صحابہ کے ہمسر بھی نہیں ہوسکتے،زیادت درکنار،کہاں امام مہدی کی رفاقت اور کہاں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی صحابیت،اس کی نظیر بلاتشبیہ یوں سمجھئے کہ سلطان نے کسی مہم پر وزیر اور بعض دیگر افسروں کو بھیجا،اس کی فتح پر ہر افسر کو لاکھ لاکھ روپے انعام دیئے اور وزیر کو خالی پروانہ خوشنودی مزاج دیا تو انعام انہیں افسروں کو زیادہ ملا اور اجر و معاوضہ انہوں نے زیادہ پایا مگر کہاں وہ اور کہاں وزیراعظم کا اعزاز(بہار شریعت)

اور(یہ اہل سنت و جماعت کا وہ عقیدہ ثابتہ محکمہ ہے کہ)اس عقیدہ کا خلاف اوّل تو کسی حدیث صحیح میں ہے ہی نہیں اور اگر بالفرض کہیں بوئے خلاف پائے بھی تو سمجھ لے کہ یہ ہماری فہم کا قصور ہے(اور ہماری کوتاہ فہمی)ورنہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور خود حضرت مولٰی(علی)و اہلبیت کرام(صاحب البیت ادرٰی بما فیہ کے مصداق،اسرار خانہ سے مقابلۃً واقف تر)کیوں بلا تقیید(کسی جہت و حیثیت کی قید کے بغیر)انہیں افضل و خیر امت و سردار اوّلین و آخرین بتاتے،کیا آیہ کریمہ فقل " فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَ نَا وَاَبْنَآءَکُمْ وَ نِسَآءَ نَا وَ نِسَآءَکُمْ وَاَنۡفُسَنَا وَاَنۡفُسَکُمْ۟ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَی الْکٰذِبِیۡنَ﴿۶۱﴾"

[1] ۔(تو ان سے فرمادو کہ آؤ ہم بلائیں اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں اور تمہارے عورتیں اور اپنی جانیں اور تمہاری جانیں پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پر اﷲ کی لعنت ڈالیں) و حدیث صحیح من کنت مولاہ فعلی مولاہ[2]۔(جس کا میں مولا ہوں تو علی بھی اس کا مولا ہے)اور خبر شدید الضعف وقوی الجرح(نہایت درجہ ضعیف و قابل شدید جرح و تعدیل) لحمك لحمی ودمك دمی۔[3] (تمہارا گوشت میرا گوشت اور تمہارا خون میرا خون ہے)


 

 



[1] القرآن الکریم ۳/ ۶۱

[2] جامع الترمذی ابواب المناقب باب مناقب علی رضی اﷲ عنہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۱۳،مسند احمد بن حنبل عن علی رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۸۴و ۱۱۸و ۱۱۹ و ۱۵۲،سنن ابن ماجہ فضل علی بن ابی طالب رضی اﷲ عنہ ایچ ایم سعید کمپنی کر اچی ص ۱۲،المستدرك للحاکم کتاب معرفۃ الصحابۃ من کنت مولاہ فعلیّ مولاہ دارالفکر بیروت ۳/ ۱۱۰،المعجم الکبیر حدیث ۳۰۳۹ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۳/ ۱۸۹،کنزالعمال حدیث ۳۲۹۰۴ و ۳۲۹۴۶ و ۳۲۹۵۰ و ۳۲۹۵۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۶۰۲و ۶۰۹ و۶۱۰

[3] کنزالعمال حدیث ۳۲۹۳۶ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۶۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن