دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

سُنا ہوتا تو اس میں سزا دیتا یعنی پہلی بار تفہیم(وتنبیہ)پر قناعت فرماتا ہوں پس اس دن کے بعد جسے ایسا کہتے سنوں گا تو وہ مفتری (بہتان باندھنے والا)ہے اس پر مفتری کی حد لازم ہے،پھر فرمایا بے شك بہتر اس امت کے بعد ان نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ابوبکر ہیں پھر عمر،پھر خدا،خوب جانتا ہے بہتر کو ان کے بعد،اور مجلس میں امام حسن(رضی اﷲ عنہ)بھی جلوہ فرما تھے انہوں نے ارشاد کیا خدا کی قسم اگر تیسرے کا نام لیتے تو عثمان کا نام لیتے۔

بالجملہ احادیثِ مرفوعہ و اقوالِ حضرت مرتضوی و اہلبیت نبوت اس بارے میں لا تعداد ولا تحصی(بے شمار ولا انتہا)ہیں کہ بعض کی تفسیر فقیر نے اپنے رسالہ تفضیل عــــــہ میں کی۔اب اہل سنت(کے علمائے ذوی الاحترام)نے ان احادیث و آثار میں جو نگاہ غور کو کام فرمایا تو تفضیل شیخین کی صدہا تصریحیں (سیکڑوں صراحتیں)علی الاطلاق پائیں کہیں جہت و حیثیت کی قید نہ دیکھی کہ یہ صرف فلاں حیثیت سے افضل ہیں اور دوسری حیثیت سے دوسروں کو افضیلت(حاصل ہے)لہذا انہوں نے عقیدہ کرلیا کہ گو فضائل خاصہ و خصائص فاضلہ(مخصوص فضیلتیں اور فضیلت میں خصوصیتیں)حضرت مولٰی(علی مشکل کُشا کرم اﷲ تعالٰی وجہہ)اور ان کے غیر کو بھی ایسے حاصل(اور بعطائے الٰہی وہ ان خصوصیات کے تنہا حامل)جو حضرات شیخین(کریمین جلیلین)نے نہ پائے جیسے کہ اس کا عکس بھی صادق ہے(کہ امیرین وزیرین کو وہ خصائصِ غالیہ اور فضائل عالیہ،بارگاہ الٰہی سے مرحمت ہوئے کہ ان کے غیر نے اس سے کوئی حصہ نہ پایا)مگر فضل مطلق کُلّی(کسی جہت و حیثیت کا لحاظ کیے بغیر فضیلت مطلقہ کُلّیہ)جو کثرتِ ثواب و زیادتِ قُربِ ربّ الارباب سے عبارت ہے وہ انہیں کو عطا ہوا(اوروں کے نصیب میں نہ آیا)

(یعنی اﷲ عزوجل کے یہاں زیادہ عزت و منزلت جسے کثرتِ ثواب سے بھی تعبیر کرتے ہیں وہ صرف حضرات شیخین نے پائی۔اس سے مراد اجرو انعام کی کثرت و زیادت نہیں کہ بارہا مفضول کے لیے ہوتی ہے۔

حدیث میں ہمراہیانِ سیدّنا امام مہدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت آیا کہ ان میں سے ہر ایك کے لیے پچاس کا اجر ہے۔صحابہ نے عرض کیا ان میں کے پچاس کا یاہم میں کے ؟ فرمایا بلکہ تم میں کے تو اجر  

عــــــہ:اعلٰیحضرت قدس سرہ العزیز نے مسئلہ تفضیل شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما پر نوے۹۰ جز کے قریب ایك کتاب مسمّٰی بہ منتہی التفصیل لمبحث التفضیل لکھی پھر مطلع القمر ین فی ابانۃ سبقۃ العمرین میں اس کی تلخیص کی،غالبًا اس ارشاد گرامی میں اشارہ اسی کی طرف ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔محمد خلیل القادری عفی عنہ)


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن