30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابوبکر صدیق و جناب حق مآب ابوحفص عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہما کی شانِ والا سب کی شانوں سے جدا ہے اور ان پر سب سے زیادہ عنایت خدا اور رسولِ خدا جل جلالہ و صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے بعد انبیاء و مرسلین و ملائکہ مقربین کے جو مرتبہ ان کا خدا کے نزدیك ہے دوسرے کا نہیں اور رب تبارك و تعالٰی سے جو قرب و نزدیکی اور بارگاہِ عرش اشتباہ رسالت میں جو عزت و سر بُلندی ان کا حصہ ہے اوروں کا نصیبا نہیں،اور منازل جنت و مواہب۔بے منت(عہ)میں انہیں کے درجات سب پر عالی فضائل و فواضل(فضیلتوں اور خصوصی بخششوں)و حسنات طیبات(نیکیوں اور پاکیزگیوں)میں انہیں کو تقدم و پیشی(یہی سب پر مقدم۔یہی پیش پیش ہمارے علماء و ائمہ نے اس(باب)میں مستقل تصنیفیں فرما کر سعادتِ کونین و شرافتِ دارین حاصل کی(ان کے خصائل تحریر میں لائے،ان کے محاسن کا ذکر فرمایا،ان کے اولیات و خصوصیات گنائے)ورنہ غیر متناہی(جو ہماری فہم و فراست کی رسائی سے ماورا ہو۔اس)کا شمار کس کے اختیار واﷲ العظیم اگر ہزاروں دفتر ان کے شرح فضائل(اور بسط فواضل)میں لکھے جائیں یکے ازہزار تحریر میں نہ آئیں ؎
وعلٰی تفنن واصفیہ بحسنہ یغنی الزمان وفیہ مالم یوصف
(اور اس کے حسن کی تعریف کرنے والوں کی عمدہ بیانی کی بنیاد پر زمانہ غنی ہوگیا اور اس میں ایسی خوبیاں ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا)
مگر کثرتِ فضائل و شہرتِ فواضل(کثیر در کثیر فضلیتوں کا موجود اور پاکیزہ،و برتر عزتوں مرحمتوں کا مشہور ہونا)چیزے دیگر(اور بات ہے)اور فضیلت و کرامات(سب سے افضل اور بارگاہِ عزت میں سب سے زیادہ قریب ہونا۔)امرے آخر(ایك اور بات ہے اس سے جدا و ممتا ز)فضل اﷲ تعالٰی کے ہاتھ ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔
" قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللہِ ۚ یُؤْتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ"[1]۔
اس کی کتاب کریم اور اس کا رسول عظیم علیہ و علٰی آلہ الصلوۃ والتسلیم علی الاعلان گواہی دے رہے ہیں۔حضرت امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے والد ماجد مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم سے روایت کرتے ہیں:
عہ:مطبوعہ رسالہ میں وزاب بے منت مطبوع ہے اور حاشیہ پر تحریر کہ اصل میں ایسا ہے،فقیر نے اسے مواہب لکھا جب کہ منازل کا ہم قافیہ ہے مناہل یعنی چشمے اور انسب یہی ہے ۱۲ محمد خلیل۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع