دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

حضرت عبدالرحمن بن عوف،حضرت سعد بن ابی وقاص،حضرت سعید بن زید،حضرت ابوعبیدہ بن الجراح۔

؎ دہ یار بہشتی اند قطعی                  بوبکر و عمر،عثمان وعلی

سعد ست سعید وبوعبیدہ               طلحہ ست وزبیر وعبدالرحمن

اور ان میں خلفائے اربعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین اور ان چار ارکان قصر ملت(ملّت اسلامیہ کے عالی شان محل کے چار ستونوں)و چار انہار باغ شریعت(اور گلستانِ شریعت کی ان چار نہروں)کے خصائص وفضائل،کچھ ایسے رنگ پر واقع ہیں کہ ان میں سے جس کسی کی فضلیت پر تنہا نظر کیجئے یہی معلوم(و متبادرو مفہوم)ہوتا ہے کہ جو کچھ ہیں یہی ہیں ان سے بڑھ کر کون ہوگا   ؎

بہر گلے کہ ازیں چار باغ می نگرم                 بہار دامن دل می کشد کہ جا اینجاست

(ان چار باغوں میں سے جس پھول کو میں دیکھتا ہوں تو بہار میرے دل کے دامن کو کھینچتی ہے کہ اصل جگہ تو یہی ہے۔)

علی الخصوص شمع شبستان ولایت،بہار چمنستانِ معرفت،امام الواصلین،سیّد العارفین(واصلانِ حق کے امام،اہل معرفت کے پیش رو)خاتمِ خلافت نبوت،فاتح سلاسل طریقت،مولٰی المسلمین،امیر المومنین ابوالائمۃ الطاھرین(پاك طینت،پاکیزہ خصلت،اماموں کے جدامجد طاہر مطہر،قاسمِ کوثر،اسد اﷲ الغالب،مظہر العجائب والغرائب،مطلوب کل طالب،سیدنا و مولانا علی بن طالب کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم وحشرنا فی زمرتہ فی یوم عقیم کہ اس جناب گردوں قباب(جن کے قبہ کی کلس آسمان برابر ہے ان)کے مناقب جلیلہ(اوصافِ حمیدہ)ومحامد جمیلہ(خصائل حسنہ)جس کثرت و شہرت کے ساتھ(کثیر و مشہور، زبان زد عام و خواص)ہیں دوسرے کے نہیں۔

(پھر)حضرات شیخین،صاحبین صہرین(کہ ان کی صاحبزادیاں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے شرفِ زوجیت سے مشرف ہوئیں اور امہات المومنین،مسلمانوں ایمان والوں کی مائیں کہلائیں)وزیرین(جیسا کہ حدیث شریف میں وارد کہ میرے دو وزیر آسمان پر ہیں جبرائیل و میکائیل اور دو وزیر زمین پر ہیں ابوبکر و عمر[1] رضی اﷲ تعالٰی عنہما)امیرین(کہ ہر دو امیر المومنین ہیں)مشیرین(دونوں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مجلس شورٰی کے رکن اعظم(ضجیعین(ہم خواجہ اور دونوں اپنے آقا و مولٰی کے پہلو بہ پہلو آج بھی مصروفِ استراحت)رفیقین(ایك دوسرے کے یارو غمگسار)سیّدنا و مولٰنا عبداﷲ العتیق


 

 



[1] کنزالعمال حدیث ۳۲۶۶۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن