دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

دوسرے کو میسر نہیں۔اور جو درجات عالیہ یہ پائیں گے غیر کو ہاتھ نہ آئیں گے۔(اہلسنت کے خواص تو خواص،عوام تک)ان سب کو بالاجمال(کہ کوئی فرد ان کا شمول سے نہ رہ جائے،از اوّل تا آخر)پر لے درجے کا بّرو تقی(نیکو کار متقی)جانتے اور تفاصیل احوال(کہ کس نے کس کے ساتھ کیا کیا اور کیوں کیا،اس)پر نظر حرام مانتے(ہیں)جو فعل(ان حضرات صحابہ کرام میں سے) کسی کا اگر ایسا منقول بھی ہوا جو نظر قاصر(ونگاہ کوتاہ بیں)میں ان کی شان سے قدرے گرا ہوا ٹھہرے(اور کسی کو تاہ نظر کو اس میں حرف زنی کی گنجائش ملے)اسے محمل حسن پر اتارتے ہیں۔(اور اسے ان کے خلوصِ قلب و حسن نیت پر محمول کرتے ہیں)اور اﷲ کا سچا قول " رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ "[1]۔سُن کر آئینہ دل میں زنگ تفتیش کو جگہ نہیں دیتے۔(اور تحقیق احوال واقعی کے نام کا میل کچیل،دل کے آئینے پر چڑھنے نہیں دیتے)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم علیہ وسلم حکم فرماچکے۔

اذا ذکراصحابی فامسکو ا[2]۔جب میرے اصحاب کا ذکر آئے تو باز رہو۔

(سُوءِ عقیدت و بدگمانی کو قریب نہ پھٹکنے دو،تحقیق حال و تفتیش مآل میں نہ پڑو)ناچار اپنے آقا کا فرمان عالی شان،اوریہ سخت وعیدیں،ہولناك تہدیدیں(ڈراوے اور دھمکیاں)سُن کر زبان بند کرلی اور دل کو سب کی طرف سے صاف کرلیا۔(اور بلاچونُ و چرا)جان لیا کہ ان کے رُتبے ہماری عقل سے وراء ہیں پھر ہم اُن کے معاملات میں کیا دخل دیں ان میں جو مشاجرات(صورۃ نزاعات و اختلافات)واقع ہوئے ہم ان کا فیصلہ کرنے والے کون ؟

گدائے خاك نشینی تو حافظا مخروش

رموزِ مملکت خویش خسرواں دانند [3]

(تُو خاك نشین گدا گر ہے اے حافظ! شور مت کر کہ اپنی سلطنت کے بھید بادشاہ جانتے ہیں)

(  ع         تیرا منہ ہے کہ تُو بولے یہ سرکاروں کی باتیں ہیں)

حاشا کہ ایك کی طرف داری میں دوسرے کو بُرا کہنے لگیں،یا ان نزاعوں میں ایك فریق کو  


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۱۰۰

[2] المعجم الکبیر حدیث ۱۴۲۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲/ ۹۶

[3] دیوانِ حافظ ردیف شین معجمہ سب رنگ کتاب گھر دہلی ص ۲۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن