دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

حضرت امیر معاویہ تو اول ملوك اسلام اور سلطنتِ محمدیہ کے پہلے بادشاہ ہیں اسی کی طرف تو راۃ مقدس میں اشارہ ہے کہ:

 مولدہ بمّکۃ ومھاجرہ طیبۃ ومَلکہ بالشام۔

وہ نبی آخر الزماں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوگا اور مدینہ کو ہجرت فرمائے گا اور اس کی سلطنت شام میں ہوگی۔

(تو امیر معاویہ کی بادشاہی اگرچہ سلطنت ہے،مگر کس کی ؟ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی)وغیرھم رضوان اﷲ تعالٰی علیہم الٰی یوم الدین کو خارج کردیا اور تمہارے کان میں(اﷲ کے رسول نے چپ چاپ)کہہ دیا کہ اصحابی سے ہماری مراد اور آیت میں ضمیر ھم کے مصداق ان لوگوں کے سوا(اور دوسرے صحابہ)ہیں جو تم ان کے اے خوارج(اور اے روافض) دشمن ہوگئے۔اور عیاذًا باللہ(انہیں)لعن طعن سے یاد کرنے لگے(اور شومئیِ بخت سے)نہ یہ جانا کہ یہ دشمنی،درحقیقت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے دشمنی ہے اور ان کی ایذاء حق تبارك و تعالٰی کی ایذا ء(اور جہنم کا دائمی عذاب جس کی سزا، مگر اے اﷲ ! تیری برکت والی رحمت اور ہمیشگی والی عنایت اس پاك فرقہ اہل سنت و جماعت پر،جس نے تیرے محبوب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سب ہم نشینوں اور گلستانِ صحبت کے گل چینوں کو(ہمیشہ ہمیش کسی استثناء کے بغیر)نگاہِ تعظیم و اجلال (اور نظرِ تکریم و توقیر)سے دیکھنا اپنا شعار و دثار(اپنی علامت و نشان)کرلیا اور سب کو چرخِ ہدایت کے ستارے اور فلك عزت کے سیّارے جاننا،عقیدہ کرلیا کہ ہر ہر فرد بشر ان کا(بارونیکوکار)سرور عدول و اخیارو اتقیاء و ابرار کا سردار(اور امت کے تمام عدل گستر،عدل پرور،نیکو کار،پرہیز گار اور صالح بندوں کے سرکا تاج ہے)تابعین سے لے کر تابقیامتِ امت کا کوئی ولی کیسے ہی پایہ عظیم کو پہنچے، صاحبِ سلسلہ ہو خواہ غیر ان کا،ہر گز ہر گز ان میں سے ادنٰی سے ادنی کے رتبہ کو نہیں پہنچتا،اور ان میں ادنٰی کوئی نہیں، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ارشاد صادق کے مطابق اوروں کا کوہِ اُحد کے برابر سونا ان کے نیم صاع(تقریبًا دو کلو)جو کے برابر نہیں[1]۔جو قُربِ خدا انہیں حاصل


 

 



[1] صحیح البخاری مناقب اصحاب النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فضل ابی بکربعدالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۱۸،صحیح مسلم کتاب الفضائل باب تحریم سب الصحابۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۰،سنن ابن ماجۃ فضل اہلِ بدر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۵،سنن ابی داود کتاب السنۃ باب فی النہی عن سب اصحاب رسول اﷲ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن