دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

دیانتداری سے اس امانت کو ادا کرتے رہے)پھر وہ کسی کے شاگرد کیا ہوں گے جسے ان کا استاذ بنائیے۔اسے سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا استاذ الاستاذ ٹھہرائیے یہ وہی ہیں جنہیں حق تبارك و تعالٰی رسول کریم[1]۔مکین امین۔[2]فرماتا ہے(کہ وہ عزت والے مالك عرش کے حضور بڑی عزت والے ہیں ملاء اعلٰی کے مقتداء کہ تمام ملائکہ ان کے اطاعت گزار و فرماں بردار،وحیِ الہٰی کے امانت دار،کہ انکی امانت میں کسی کو مجال حرف زدن نہیں پیامِ رسانی وحی میں امکانِ نہ سہو کا نہ کسی غلط فہمی و غلطی کا اور نہ کسی سہل پسندی اورغفلت کا،منصب رسالت کے پوری طرح متحمل،اسرار و انوار کے ہر طرح محافظ،فرشتوں میں سب سے اونچا ان کا مرتبہ و مقام اور قرُب قبول پر فائز المرام،وہ صاحبِ عزت و احترام کہ)نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سوا دوسرے کے خادم نہیں۔(اور تمام مخلوقات میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علاوہ کوئی اور ان کا محذوم و مطاع نہیں۔اور جنگِ بدر میں فرشتوں کی ایك جمعیت کے ساتھ حضور کے لشکر کا ایك سپاہی بن کر شامل ہونا مشہور،زبان زد خاص و عام)اکابر صحابہ و اعاظم اولیاء کو(کہ واسطہ نزول برکات ہیں)اگر ان کی خدمت(کی دولت)ملے دو جہاں کی فخر و سعادت جانیں پھر یہ کس کے خدمت گار یا غاشیہ بردار ہوں گے(اور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم تو بادشاہِ کون و مکاں،مخدوم و مطاع ہر دو جہاں ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ و علیہم اجمعین و بارك وسلم۔

عقیدہ خامسہ۵ ________________ اصحاب سیّدالمرسلین و اہلِ بیت کرام

ان(ملائکہ مرسلین و ساداتِ فرشتگان مقربین)کے بعد(بڑی عزت و منزلت اور قُرب قبول احدیت پر فائز)اصحابِ سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہیں،اور اُنہیں میں حضرت بتول،جگر پارہ رسول،خاتونِ جہاں،بانوے جہاں،سیدۃ النساء فاطمہ زہرا(شامل)اور اس دو جہاں کی آقا زادی کے دونوں شہزادے،عرش(اعظم)کی آنکھ کے دونوں تارے،چرخِ سیادت (آسمانِ کرامت)کے مہ پارے،باغِ تطہیر کے پیارے پھول،دونوں قرۃ العین رسول،امامین کریمین(ہادیانِ باکرامت وباصفا)، سعید ین شہیدین(نیك بخت و شہیدانِ جفا)تقیین نقیین(پاك دامن،پاك باطن)نیرین(قمرین،آفتاب رُخ و ماہتاب رُو)طاہرین(پاك سیرت،پاکیزہ خو)ابومحمد(حضرت  


 

 



[1] ا لقرآن الکریم ۸۱/ ۱۹

[2] القرآن الکریم ۸۱/ ۲۰ و ۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن