دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

یہ خطاب فرمایا کہ)یہ وہ ہیں جنہیں خدا نے راہ دکھائی تو تو ان کی پیروی کر۔اور فرماتا ہے:" فَاتَّبِعُوۡا مِلَّۃَ اِبْرٰہِیۡمَ حَنِیۡفًاؕ "[1]۔تو پیروی کر شریعتِ ابراہیم کی،جو سب ادیانِ باطلہ سے کنارہ کش ہو کر دین حقِ کی طرف جھك آیا۔

(غرض انبیاء و مرسلین علیہم الصلوۃ والسلام الٰی یوم الدین میں سے،ہر نبی،ہر رسول بارگاہِ عزت جل مجدہ میں بڑی عزت و وجاہت والا ہے،اور اس کی شان بہت رفیع،ولہذا ہر نبی کی تعظیم فرض عین بلکہ اصل جملہ فرائض ہے اور)ان کی ادنٰی توہین مثل سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،کفر قطعی(ان میں سے کسی کی تکذیب و تنقیص،کسی کی اہانت،کسی کی بارگاہ میں ادنٰی گستاخی ایسے ہی قطعًا کفر ہے جیسے خود حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی جناب پاك میں گستاخی و دریدہ دہنی،والعیاذ باﷲ تعالی)اور کسی کی نسبت،صدیق ہوں خواہ مرتضٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہما ان(حضرات قدسی صفات)کی خادمی و غاشیہ برادری(اطاعت و فرمانبرداری کہ یہ ان کے پیش خدمت و اطاعت گزار ہیں،اس)سے بڑھا کر(افضلیت و برتری در کنار)دعوی ہم سری(کہ یہ بھی مراتب رفیعہ اور ا ن کے درجاتِ علیہ میں ان کے ہمسر و برابر ہیں)محض بے دینی(الحاد و زندیقی ہے)جس نگاہِ اجلال و توقیر(تکریم وتعظیم)سے انہیں دیکھنا فرض(ہے اور دائمی فرض)حاشا کہ اس کے سَو حصے سے ایك حصہ(۱۰۰/ ۱) دوسرے کو دیکھیں آخر نہ دیکھاکہ صدیق و مرتضےٰ رضی اﷲ تعالٰی عنہما جس سرکارِ ابدقرار(وسّرِہرکاز)کے غلام ہیں،اسی کو حکم ہوتا ہے ان کی راہ پر چل اور ان کی اقتداء سے نہ نکل(تابہ دیگراں چہ رسد)

(اے عقل خبردار ! یہاں مجال دم زدن نہیں)

عقیدہ رابعہ۴ ________________ اعلٰی طبقہ،ملائکہ مقربین

ان(انبیاء و مرسلین علیہم الصلوۃ والسلام)کے بعد اعلٰی طبقہ ملائکہ مقربین کا ہے مثل ساداتنا و موالینا(مثلًا ہمارے سرداروں اور پیش رو مددگاروں میں سے حضرت)جبرائیل(جن کے ذمہ پیغمبروں کی خدمت میں وحی الہٰی لانا ہے)و(حضرت)میکائیل(جو پانی برسانے والے اور مخلوقِ خدا کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں)و(حضرت)اسرافیل(جو قیامت کو صور پھونکیں گے)و (حضرت)عزرائیل(جنہیں قبض ارواح کی خدمت سپرد کی گئی ہے)وحملہ(یعنی حاملان)عرش جلیل،صلوات اﷲ و سلامہ علیہم  


 

 



[1] القرآن الکریم ۳/ ۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن