30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پردہ ڈال رکھا ہے کہ نم سے آشنا نہیں(قطرہ تو قطرہ،نمی سے بھی بہرہ ور نہیں)اے جاہلِ ناداں،علم(وکنہ حقیقت)کو علم والے پر چھوڑ اور اس میدان دشوار جو لان سے(جس سے سلامتی سے گزر جانا جوئے شیر لانا ہے اور سخت مشقتوں میں پڑنا)سمندِ بیان(کلام و خطاب کی تیز و طرار سواری)کی عنان(باگ دوڑ)موڑ(اس والا جناب کی رفعتوں،منزلتوں اور قُربتوں کے اظہار کے لیے)زبان بند ہے پر اتنا کہتے ہیں کہ خلق کے آقا ہیں،خالق کے بندے،عبادت(و پرستش)ان کی کفر(اور ناقابلِ معافی جرم)اور بے ان کی تعظیم کے حبط(برباد،ناقابل اعتبار،منہ پر مار دیئے جانے کے قابل)ایمان ان کی محبت و عظمت کا نام(اور فعل تعظیم،بعد ایمان،ہر فرض سے مقدم)اور مسلمان وہ جس کا کام ہے نامِ خدا کے ساتھ،ان کے نام پر تمام والسلام علٰی خیر الانام والال والاصحاب علی الدّوام۔
عقیدہ ثالثہ۳ ________________صدر نشینانِ بزم عِزّ وجاہ
اس جناب عرش قباب کے بعد(جن کے قبّہ اطہر اور گنبدِ انور کی رفعتیں عرش سے ملتی ہیں)مرتبہ اور انبیاء و مرسلین کا ہے۔ صلوات اﷲ وسلامہ علیہم اجمعین کہ باہم ان میں تفاضل(اور بعض کو بعض پر فضیلت)مگر ان کا غیر،گو کسی مرتبہ ولایت تك پہنچے،فرشتہ ہو(اگرچہ مقرب خواہ آدمی صحابی ہو خواہ اہلبیت(اگرچہ مکرم تر و معظم ترین)ان کے درجے تک(اس غیر کو) وصول محال،جو قربِ الہٰی انہیں حاصل،کوئی اس تك فائز نہیں،اور جیسے یہ خدا کے محبوب،دوسرا ہر گز نہیں،یہ وہ صدر (وبالا) نشینانِ بزم عزوجاہ ہیں(اور والا مقامانِ محفل عزت و وجاہت اور مقربانِ حضرت عزت)کہ رب العالمین تبارك و تعالٰی خود ان کے مولٰی و سردار(نبی مختار علیہ الصلوۃ والسلام الٰی یوم القرار)کو حکم فرماتا ہے: " اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ ہَدَی اللہُ فَبِہُدٰىہُمُ اقْتَدِہۡ ؕ"[1]۔ (اﷲ اﷲ ! کوئی کیا اندازہ کرسکتاہے اس مقدس ذات برگزیدہ صفات کا جسے اس کے رب تبارك و تعالٰی نے محامد جمیلہ،محاسنِ جلیلہ،اخلاقِ حسنہ،خصائل محمودہ سے نوازا،سرِ اقدس پر محبوبیت کبرٰی کا تاج والا ابتہاج رکھا،جسے خلافتِ عظمی کا خلعت والا مرتبت پہنایا جس کے طفیل ساری کائنات کو بنایا،جس کے فیوض و برکات کا دروازہ تمام ماسوی اﷲ کو دکھایا۔انہیں سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع