30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(وہ کون؟)اعنّی سیّدالمرسلین(رہبرِ رہبراں)،خاتم النبیین(خاتم پیغمبراں)رحمۃ للعلمین(رحمتِ ہر دو جہاں)،شفیع المذنبین(شافع خطا کاراں،)قائد الغر المحجلین(ہادی نوریاں و روشن جبیناں)،سرّ اﷲ المکنون(رب العزت کا راز سربستہ)دُرّ اﷲ المخزون (خزانہ الہٰی کا موتی،قیمتی و پوشیدہ)سرور القلب المحزون(ٹوٹے دلوں کا سہارا)عالم ماکان وما سیکون(ماضی و مستقبل کا واقف کار) تاج الاتقیاء(نیکو کاروں کے سر کا تاج)نبی الانبیاء(تمام نبیوں کا سرتاج) محمّدن (المصطفٰی)رسول رب العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلی اٰلہ وصحبہ وبارك وسلم الٰی یوم الدین۔
بایں ہمہ(فضائل جمیلہ و فواضل جلیلہ و محاسنِ حمیدہ و محامد محمودہ وہ)خدا کے بندہ و محتاج ہیں(اور یسئلہ من فی السمٰوٰت والارض کے مصداق[1]۔حاش ﷲ کہ عینیت یا مثلیت کا گمان(تو گمان یہ وہم بھی ان کی ذاتِ کریمہ،ذاتِ الٰہی عزشانہ کی عین یا اس کے مثل و مماثل یا شبیہ و نظیر ہے)کافر کے سوا مسلمان کو ہوسکے۔خزانہ قدرت میں ممکن۔(وحادث و مخلوق)کے لیے جو کمالات متصور تھے(تصور و گمان میں آسکتے تھے یا آسکتے ہیں)سب پائے کہ دوسری کو ہم عنانی(و ہمسری اور ان مراتبِ رفیعہ میں برابری)کی مجال نہیں،مگر دائرہِ عبدیت وافتقار(بندگی و احتیاج)سے قدم نہ بڑھا،نہ پڑھا سکے۔العظمۃ ﷲ خدائے تعالٰی سے ذات و صفات میں مشابہت(و مماثلت)کیسی۔(اس سے مشابہ و مماثل ہونے کا شبہ بھی اس قابل نہیں کہ مسلمان کے دل ایمان منزل میں اس کا خطرہ گزر سکے،جب کہ اہل حق کا ایمان ہے کہ حضور اقدس سرور عالم عالم اعلم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارك وسلم ان احساناتِ الٰہی کا جو بارگاہِ الٰہی سے ہر آن،ہر گھڑی،ہر لحظہ،ہر لمحہ ان کی بارگاہِ بیکس پناہ پر مبذول رہتے ہیں، ان انعامات اور ان)نعمائے خداوندی کے لائق جو شکر و ثناء ہے اسی پورا پورا بجا نہ لاسکے نہ ممکن کہ بجالائیں کہ جو شکر کریں وہ بھی نعمت آخر موجب شکر دیگر الٰی مالا نھایۃ لہ نعم وافضال خداوندی(ربّانی نعمتیں اور بخششیں خصوصًا آپ پر)غیر متناہی ہیں۔ان کی کوئی حدو نہایت نہیں،انہیں کوئی گنتی و شمار میں نہیں لاسکتا۔قال اﷲ تعالٰی " وَ لَلْاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾"[2] ۔(اے نبی بے شك ہر آنے والا لمحہ تمہارے لیے گزرے ہوئے لمحہ سے بہتر ہے اور ساعت بساعت آپ کے مراتبِ رفیعہ ترقیوں میں ہیں)مرتبہ قاب قوسین
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع