دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

قال الرضا؎

بے ان کے واسطے کے خدا کچھ عطا کرے      حاشا غلط غلط،یہ ہوس بے بصر کی ہے [1]

وقال الفقیر   ؎

بے اُن کے توسُل کے،مانگے بھی نہیں ملتا    بے اُن کے توسط کے،پرسش ہے نہ شنوائی

وہ بالا دست حاکم کہ تمام ماسوی اﷲ ان کا محکوم اور ان کے سوا عالم میں کوئی حاکم نہیں۔(ملکوت السمٰوات والارض میں ان کا حکم جاری ہے،تمام مخلوقِ الٰہی کو ان کے لیے حکمِ اطاعت و فرمانبرداری ہے وہ خدا کے ہیں،اور جو کچھ خدا کا ہے سب ان کا ہے۔؎

میں تو مالك ہی کہوں گا کہ ہو مالك کے حبیب

یعنی محبوب و محب میں نہیں میرا،تیر[2]

جو سر ہے اُن کی طرف جھکا ہوا،اور جو ہاتھ ہے وہ ان کی طرف پھیلا ہوا۔)

سب اُن کے محتاج اور وہ خدا کے محتاج(وہی بارگاہِ الٰہی کے وارث ہیں اور تمام عالم کو انہیں کی وساطت سے ملتا ہے)قرآن عظیم ان کی مدح وستائش کا دفتر(اور)نام ان کا ہر جگہ نامِ الہٰی کے برابر  ؎

ورفعنالك ذکر کا ہے سایہ تجھ پر    ذکر اونچا ہے ترا،بول ہے بالا تیرا[3]

احکامِ تشریعیہ،شریعت کے فرامین،اوامرو نواہی سب ان کے قبضہ میں،سب ان کے سپرد،جس بات میں جو چاہیں اپنی طرف سے فرمادیں،وہی شریعت ہے،جس پر جو چاہیں حرام فرمادیں،اور جس کے لیے جو چاہیں حلال کردیں،اور جو فرض چاہیں معاف فرمادیں وہی شرع ہے،غرض وہ کارخانہ الٰہی کے مختارِ کل ہیں،اور خُسر و ان عالم اس کے دستِ نگرو محتاج)


 

 



[1] حدائقِ بخشش حاضری بارگاہ بہیں جائے حصہ اول مکتبہ رضویہ کراچی ص ۹۴

[2] حدائق بخشش وصل اول درنعت رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حصہ اول مکتبہ رضویہ کراچی ص ۲

[3] حدائق بخشش وصل چہارم،درمنافحت اعداء الخ حصہ اول مکتبہ رضویہ کراچی ص ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن