دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

پر دشوار نہ عزت ووجاہت انبیاء کے مقابل بسیار)سمع والا کے نزدیك پانچ سو برس راہ کی صدا جیسے کان پڑی آواز ہے اور (بعطائے قادرِ مطلق)قدرت(و اختیارات)کا تو کیا پوچھنا،کہ قدرت قدیر علی الاطلاق جل جلالہ کی نمونہ و آئینہ ہیں،عالم علوی و سفلی(اقطار و اطرافِ زمین و آسمان)میں اس کا حکم جاری۔فرمانروائی کن کو اس کی زباں کی پاسداری،مردہ کو قم کہیں(کہ بحکم الٰہی کھڑا ہوجا تو وہ)زندہ اور چاند کو اشارہ کریں(تو)فورًا دو پارہ ہو۔جو(یہ)چاہتے ہیں خدا وہی چاہتا ہے کہ یہ وہی چاہتے ہیں جو خدا چاہتا ہے۔منشورِ خلافت مطلقہ(تامہ،عامہ،شاملہ،کاملہ)و تفویض تام کا فرمان شاہی)ان کے نام نامی(اسم گرامی)پر پڑھا گیا اور سکہ و خطبہ ان کا ملاء ادنی سے عالمِ بالا تك جاری ہوا۔(تو وہ اﷲ عزوجل کے نائب مطلق ہیں اور تمام ماسوی اﷲ تمام عالم ان کے تحت تصرف ان کے زیر اختیار،ان کے سپرد کہ جو چاہیں کریں جسے جو چاہیں دیں اور جس سے جو چاہیں واپس لیں تمام جہان میں کوئی ان کا پھیرنے والا نہیں اور ہاں کوئی کیونکر ان کا حکم پھیر سکے کہ حکم الٰہی کسی کے پھیرے نہیں پھرتا۔تمام جہان ان کا محکوم اور تمام آدمیوں کے وہ مالک،جو انہیں اپنا مالك نہ جانے حلاوتِ سنت سے محروم مل۔ملکوت السموات والارض ان کے زیر فرمان،تمام زمین اُن کی ملك اور تمام جنت ان کی جاگیر)دنیا ودیں میں جو جسے ملتا ہے ان کی بارگاہِ عرش اشتباہ سے ملتا ہے۔(جنت و نار کی کنجیاں دستِ اقدس میں دے دی گئیں۔رزق و خیر اور ہر قسم کی عطائیں حضور ہی کے دربار سے تقسیم ہوتی ہیں۔دنیا و آخرت حضور ہی کی عطا کا ایك حصہ ہے  ؎

فانّ من جودك الدنیا و ضرّتھا [1]

(بے شك دُنیا وآخرت آپ کے جودو سخا سے ہے)

تو تمام ماسوی اﷲ نے جو نعمت،دنیاوی و اخروی،جسمانی یا روحانی،چھوٹی یا بڑی پائی انہیں کے دستِ عطا سے پائی۔انہیں کے کرم،انہیں کے طفیل،انہیں کے اسطے سے ملی۔اﷲ عطا فرماتا ہے اور ان کے ہاتھوں ملا،ملتا ہے اور ابدالاباد تك ملتا رہے گا جس طرح دین و ملت،اسلام و سنت،صلاح و عبادت،زہد و طہارت اور علم و معرفت ساری دینی نعمتیں ان کی عطا فرمائی ہوئی ہیں۔ یونہی مال و دولت،شفاء و صحت،عزت و رفعت اور فرزند و عشرت یہ سب دنیاوی نعمتیں بھی انہیں کے دستِ اقدس سے ملی ہیں۔ 


 

 



[1] مجموع المتون قصیدۃ بردۃ فی مدحہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الشئون الدینیہ دولۃ قطر ص ۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن