دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

پیراستہ کیا۔اور قرُبِ خداوندی کی راہوں پر اُسے ڈال دیا)اور یہ سب تصدق(صدقہ و طفیل)ایك ذات جامع البرکات کا تھا جسے اپنا محبوب خاص فرمایا۔(مرتبہ محبوبیت کُبرٰی سے سرفراز فرمایا کہ تمام خلق حتّٰی کہ نبی و مرسل و ملك مقرب جویائے رضائے الہٰی ہے اور وہ ان کی رضا کا طالب)

مرکز دائرہ(کُن)و دائرہ مرکز کاف ونون بنایا،اپنی خلافت کا ملہ کا خلعتِ رفیع المنزلت اُس کے قامتِ موزوں پر سجایا کہ تمام افرادِ کائنات اس کے ظل ظلیل(سایہ ممدورافت)اور ذیل جلیل(دامن معمور رحمت)میں آرام کرتے ہیں۔اعاظم مقربین(کہ اُس کی بارگاہِ عالی جاہ میں قربِ خاص سے مشرف ہیں)(ان)کو(بھی)جب تك اس مامن جہاں(پناہ گاہِ کون و مکان)سے توسّل نہ کریں(انہیں اس کی جناب والا میں وسیلہ نہ بنائیں)بادشاہ(حقیقی عزّ اسمہ وجل مجدہ)تك پہنچناممکن نہیں کنجیاں،خزائنِ علم و قدرت،تدبر و تصرف کی،اس کے ہاتھ میں رکھیں،عظمت والوں کو مہ پارے(چاند کے ٹکڑے،روشن تارے)اور اس کو اس نے آفتاب عالم تاب کیا کہ اس سے اقتباس انوار کریں(عرفان و معرفت کی روشنیوں سے اپنے دامن بھریں)اور اس کے حضور انا زبان پر(اور اپنے فضائل و محاسن،ان کے مقابل،شمار میں)نہ لائیں اس(محبوب اجل و اعلٰی)کے سراپردہ عز ت و اجلال کو وہ عزت و رفعت بخشی کہ عرش عظیم جیسے ہزاراں ہزار اس میں یوں گم ہوجائیں جیسے بیدائے ناپیدا کنار(وسیع و عریض بیابان، جس کا کنارہ نظر نہ آئے اس)میں ایك شلنگ ذرہ کم مقدار(کہ لق و دق صحرا میں اس کی اُڑان کی کیا وقعت اور کیا قدرت و منزلت)

علم وہ وسیع و غزیر(کثیر درکثیر)عطا فرمایا کہ علومِ اوّلین و آخرین اس کے بحر علوم کی نہریں یا جوشش فیوض کے چھینٹے قرار پائے (شرق تا غرب،عرش تا فرش انہیں دکھایا،ملکوت السموٰت والارض کا شاہد بنایا)روزِ اوّل سے روزِ آخر تك کا،سب ماکان ومایکون انہیں بتایا)ازل سے ابد تك تمام غیب وشہادت(غائب و حاضر)پر اطلاع تام(وآگاہی تمام انہیں)حاصل،الا ماشاء اﷲ(اور ہنوز ان کے احاطہ علم میں وہ ہزار در ہزار،بے حدو بے کنار سمندر لہرا رہے ہیں جن کی حقیقت وہ جانیں یا اُن کا عطا کرنے والا اُن کا مالك و مولٰی جل و علا)بصر(و نظر)وہ محیط(اور اس کا احاطہ اتنا بسیط)کہ شش جہت مقابل(کہ بصارت کو ان پر اطلاع تام حاصل)دنیا اس کے سامنے اٹھالی کہ تمام کائنات تا بروزِ قیامت،آنِ واحد میں پیش نظر(تو وہ دنیا کو اور جوکچھ دنیا میں قیامت تك ہونے والا ہے سب کو ایسے دیکھ رہے ہیں جیسے اپنی ہتھیلی کو،اور ایمانی نگاہوں میں نہ یہ قدرت الٰہی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن