30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھتے،اور حاش ثم حاش یہ معنی ہر گز نہیں کہ من و تو،ماوشما،این وآں،ہر شَے خدا ہے،یہ اہلِ اتحاد کا قول ہے جو ایك فرقہ کافروں کا ہے۔اور پہلی بات مذہب ہے اہلِ توحید کا،کہ اہلِ اسلام وہ صاحبِ ایمان حقیقی ہیں)
عقیدہ ثانیہ۲ ________________ سب سے اعلٰی،سب سے اَولٰی
بایں ہمہ(کہ اُس کی ذاتِ کریم دوسری ذوات کی مناسبت سے معّرا ہے اور اس کی صفاتِ عالیہ اوروں کی صفات کی مشابہت سے مبّرا)اس نے اپنی حکمت کا ملہ(و رحمت شاملہ)کے مطابق عالم(یعنی ماسوی اﷲ)کو جس طرح وہ(اپنے علم قدیم ازلی سے)جانتا ہے۔ایجاد فرمایا(تمام کائنات کو خلعت وجود بخشا۔اپنے بندوں کو پیدا فرمایا انہیں کان،آنکھ،ہاتھ،پاؤں زبان وغیرہ عطا فرمائے اور انہیں کام میں لانے کا طریقہ الہام فرمایا۔پھر اعلٰی درجہ کے شریف جو ہر یعنی عقل سے ممتاز فرمایا جس نے تمام حیوانات پر انسان کا مرتبہ بڑھایا۔پھر لاکھوں باتیں ہیں جن کا عقل ادراك نہیں کرسکتی تھی۔لہذا انبیاء بھیج کر کتابیں اتار کرذراذرا سی بات بتادی۔اور کسی کو عذر کی کوئی جگہ باقی نہ چھوڑی)اور مکلفین کو(جو تکلیف شرعی کے اہل،امرونہی کے خطاب کے قابل،بالغ عاقل ہیں)اپنے فضل وعدل سے دو فرقے کردیا "فَرِیۡقٌ فِی الْجَنَّۃِ"[1]۔(ایك جنتی و ناجی،جس نے حق قبول کیا) "وَ فَرِیۡقٌ فِی السَّعِیۡرِ ﴿۷﴾"[2]۔ (دوسرا جہنمی وہالک،جس نے قبولِ حق سے جی چرایا۔)اور جس طرح پر تووجود(موجود حقیقی جل جلالہ)سے سب نے بہرہ پایا (اور اسی اعتبار سے وہ ہست و موجود کہلایا)اسی طرح فریق جنت کو اس کے صفات کمالیہ سے نصیبہ خاص ملا(دنیاو آخرت میں اس کے لیے فوزو فلاح کے دروازے کھلے اور علم و فضل خاص کی دولتوں سے اس کے دامن بھرے) دبستان(مدرسہ) " وَعَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ ؕ "[3]۔(اور دارالعلوم "عَلَّمَ الْاِنۡسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ ؕ﴿۵﴾"[4](میں تعلیم فرمایا(کہ جو کچھ وہ نہ جانتا تھا اُسے سکھایا پھر) " وَکَانَ فَضْلُ اللہِ عَلَیۡکَ عَظِیۡمًا﴿۱۱۳﴾"[5]۔نے اوررنگ آمیزیاں کیں(کہ اﷲ تعالٰی کا فضل عظیم اس پر جلوہ گستر رہا، مولائے کریم نے گونا گوں نعمتوں سے اسے نوازا۔بے شمار فضائل و محاسن سے اسے سنوارا۔قلب وقالب،جسم و جاں،ظاہر و باطن کو رذائل اور خصائل قبیحہ مذمومہ سے پاك صاف اور محامد و اخلاق حسنہ سے اسے آراستہ و
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع