دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بار نہیں دیتا۔(اور کوئی اس شاہی بارگاہ کے اردگرد بھی نہیں پہنچ سکتا۔پرندہ وہاں پر نہیں مارسکتا کوئی اس میں دخل انداز نہیں) تمام عزتیں اس کے حضور پست(فرشتے ہوں یا جِن یا انسان یا اور کوئی مخلوق،کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں،سب اس کے فضل کے محتاج ہیں،اور زبانِ حال وقال سے اپنی پستیوں،اپنی احتیاجوں کے معترف اور اس کے حضور سائل،اس کی بارگاہِ میں ہاتھ پھیلائے ہوئے،اور ساری مخلوقات چاہے،وہ زمینی ہوں یا آسمانی اپنی اپنی حاجتیں اور مرادیں اسی حق تعالٰی سے طلب کرتی ہیں) اور سب ہستیاں اس کے آگے نیست(نہ کوئی ہستی ہستی،نہ کوئی وجود وجود)" کُلُّ شَیۡءٍ ہَالِکٌ اِلَّا وَجْہَہٗ ؕ"[1]۔(بقا صرف اس کی وجہ کریم کے لیے ہے باقی سب کے لیے فنا،باقی باقی،باقی فانی) وجود واحد(اسی حّی وقیوم ازلی ابدی کا)موجود واحد(وہی ایك حی و قیوم ازلی ابدی)باقی سب اعتبارات ہیں(اعتبار کیجئے تو موجود ورنہ محض معدوم)ذراتِ اکوان(یعنی موجودات کے ذرہ ذرہ)کو اس کی ذات سے ایك نسبت مجہولۃ الکیف ہے۔(نامعلوم الکیفیت)جس کے لحاظ سے من و تو(ماوشماو ایں وآں)کو موجود و کائن کہا جاتا(اور ہست و بود سے تعبیر کیا جاتا)ہے۔(اگر اس نسبت کا قدم درمیان سے اٹھالیں۔ہست،نیست اور بود،نابود ہو جائے،کسی ذرہ موجود کا وجود نہ رہے کہ اس پر ہستی کا اطلاق)روا ہو۔)اور اس کے آفتاب وجود کا ایك پر تو(ایك ظل،ایك عکس، ایك شعاع ہے کہ کائنات کا ہر ذرّہ نگاہِ ظاہر میں جلوہ آرائیاں کررہا ہے۔(اور اس تماشا گاہِ عالم کے ذرہ ذرہ سے اس کی قدرتِ کاملہ کے جلوے ہویدا ہیں)اگر اس نسبت و پرتو سے(کہ ہر ذرہ کون و مکان کو اس آفتاب و جود حقیقی سے حاصل ہے)قطع نظر کی جائے(اور ایك لحظہ کو اس سے نگاہ ہٹالی جائے)تو عالم ایك خوابِ پریشان کا نام رہ جائے،ہو کا میدان عدمِ بحت کی طرح سنسان (محض معدوم و یکسر و یران،تو مرتبہ وجود میں صرف ایك ذاتِ حق ہے باقی سب اسی کے پر تو وجود سے موجود ہیں،مرتبہ کون میں نور ابدی آفتاب ہے،اور تمام عالم اس کے آئینے اس نسبتِ فیضان کا قدم،درمیان سے نکال لیں تو عالم دفعۃً فنائے محض ہو جائے کہ اسی نور کے متعدد پرتووں نے بے شمار نام پائے ہیں،ذات باری تعالٰی واحد حقیقی ہے،تغیرو اختلاف کو اصلًا اس کے سرا پر دہ عزت کے گرد بار نہیں۔پر مظاہر کے تعدد سے یہ مختلف صورتیں،بے شمار نام،بے حساب آثار پیداہیں،نورِاحدیت کی تابش غیر محدود ہے۔اور چشم جسم و چشم عقل دونوں وہاں نابینا ہیں،اور اس سے زیادہ بیان  


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۸/ ۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن