30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والی(ہے۔مالك و حاکم علی الاطلاق ہے۔جو چاہے اور جیسا چاہے کرے مگر)بے مشیر(نہ کوئی اس کو مشورہ دینے والا۔نہ وہ کسی کے مشورہ کا محتاج،نہ کوئی اس کے ارادے سے اسے باز رکھنے والا۔ولایت،ملکیت،مالکیت،حاکمیت،کے سارے اختیارات اسی کو حاصل،کسی کو کسی حیثیت سے بھی اس ذات پاك پر دسترس نہیں،ملك و حکومت کا حقیقی مالك کہ تمام موجودات اس کے تحتِ ملك و حکومت ہیں،اور اس کی مالکیت و سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں)حیات و کلام و سمع و بصر و ارادہ و قدرت و علم(کہ اس کے صفات ذاتیہ ہیں اور ان کے علاوہ تکوین و تخلیق و رزاقیت یعنی مارنا،جِلانا،صحت دنیا،بیمار کرنا،غنی کرنا،فقیر کرنا،ساری کائنات کی ترتیب فرمانا اور ہر چیز کو بتدریج اس کی فطرت کے مطابق کمالِ مقدار تك پہنچانا،انہیں ان کے مناسبِ احوال روزی رزق مہیا کرنا)وغیرہا(صفات جن کا تعلق مخلوق سے ہے اور جنہیں صفاتِ اضافیہ اور صفاتِ فعلیہ بھی کہتے ہیں اور جنہیں صفات تخلیق و تکوین کی تفصیل سمجھنا چاہیے،اور صفاتِ سلبیہ یعنی وہ صفات جن سے اﷲ تعالٰی کی ذات منزہ اور مبرّا ہے،مثلًا وہ جاہل نہیں عاجز نہیں،بے اختیار و بے بس نہیں،کسی کے ساتھ متحد نہیں جیسا کہ برف پانی میں گھل کر ایك ہوجاتا ہے، غرض وہ اپنی صفاتِ ذاتیہ،صفاتِ اضافیہ اور صفات سلبیہ)تمام صفات کمال سے ازلًا ابدًا موصوف(ہے،اور جس طرح اس کی ذات قدیم ازلی ابدی ہے اس کی تمام صفات بھی قدیم ازلی ابدی ہیں،اور ذات و صفات باری تعالٰی کے سوا سب چیزیں حادث و نوپید،یعنی پہلے نہ تھیں پھر موجود ہوئیں،صفات الہٰی کو جو مخلوق کہے یا حادث بتائے گمراہ بے دین ہے۔اس کی ذات و صفات) تمام شیون(تمام نقائص تمام کوتاہیوں سے)وشین و عیب(ہر قسم کے نقص ونقصان)سے اوّلًا و آخرًا بری(کہ جب وہ مجتمع ہے تمام صفات کمال کا جامع ہے ہر کمال و خوبی کا،تو کسی عیب کسی نقص،کسی کوتاہی کا اس میں ہونا محال،بلکہ جس بات میں نہ کمال ہو نہ نقصان وہ بھی اس کے لیے محال)
ذات پاك اس کی نِدّوضد(نظیر و مقابل)شبیہ و مثل(مشابہ و مماثل)کیف و کم(کیفیت و مقدار)شکل و جسم و جہت و مکان و امد (غایت وانتہا اور)زمان سے منزّہ(جب عقیدہ یہ ہے کہ ذات باری تعالٰی قدیم ازلی ابدی ہے اور اس کی تمام صفات بھی قدیم ازلی ابدی ہیں تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ ان تمام چیزوں سے جو حادث ہیں یا جن میں مکانیت ہے یعنی ایك جگہ سے دوسری طرف نقل و حرکت،یا ان میں کسی قسم کا تغیر پایا جانا،یا اس کے اوصاف کا متغیر ہونا،یا اس کے اوصاف کا مخلوق کے اوصاف کے مانند ہونا،یہ تمام امور اس کے لیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع