30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعتقاد الاحباب فی الجمیل والمصطفٰی والاٰل والاصحاب ۱۲۹۸ھ
(احباب کا اعتقاد جمیل(اﷲ تعالٰی)مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،آپ کی آل اور اصحاب کے بارے میں)
عقیدہ اُولٰی۱________________ذات و صفات باری تعالٰی
حضرت حق سبحانہ و تبارك و تعالٰی شانہ واحد ہے۔(اپنی ربوبیت والوہیت میں،کوئی اس کا شریك نہیں،وہ یکتا ہے اپنے افعال میں،مصنوعات کو تنہا اسی نے بنایا۔وہ اکیلا ہے اپنی ذات میں کوئی اس کا قسیم نہیں۔یگانہ ہے اپنی صفات میں۔کوئی اس کا شبیہ نہیں۔ذات و صفات میں یکتا و واحد مگر) عــــــہ نہ عدد سے(کہ شمار و گنتی میں آسکے اور کوئی اس کا ہم ثانی و جنس کہلاسکے تو اﷲ کے ساتھ،اس کی
عــــــہ:عرضِ مرتّب:امام اہلسنت امام احمد رضا خاں صاحب قادری برکاتی بریلوی قدس سرہ کے رسالہ مبارکہ اعتقادلاحباب کی زیارت و مطالعہ سے یہ فقیر جب پہلی بار حال ہی میں شرفیاب ہوا تو معًا خیال آیا کہ بتوفیقہ تعالٰی اسے نئی ترتیب اور اجمالی تفصیل کے ساتھ عامۃ الناس تك پہنچایا جائے تو ان شاء اﷲ تعالٰی اس سے عوام بھی فیض پائیں۔نصرت الہٰی کے بھروسا پر قدم اٹھایا اور بفیضانِ اساتذہ کرام نہایت(باقی برصفحہ آئندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع